- Writer: Masood Khalid
- Category: Urdu Adab
- Pages: 144
- Stock: In Stock
- Model: STP-12889
نظام سے کیا مراد ہے ایک کام کے بال کم ہونے کی یا ان میں ایک کام کی بک درا نظام کسی طرح لیتا ہے؟ تبدیلی کے کہتے ہیں ؟؟
یہ ہے وہ بنیادی نقطہ جس سے واقف نہ ہونے کے باعث ہمارا 70 سالہ سفر بے سمتی کا شکار رہا۔ ہندوستان کی تقسیم کو جن طبقوں نے اپنی پسماندگی کا حل سمجھا تھا اس کے لیے جو حکمت عملی اور نظریہ اپنایا تھا اس کے مضمرات کے نتیجے میں برطانوی غلامی سے نکل کر بڑی آسانی سے عالمی سرمایہ داری کی معاشی غلامی اور عالمی سرمایہ داری کے سرغنہ امریکہ کی سیاسی غلامی میں آگئے ۔ کبھی اسلامی فلاحی مملکت کے نعرے کو کبھی سوشلزم کے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے میں کبھی اسلامی مملکت کے خواب کو کبھی آئین و جمہوریت کی بحالی کے آورش کو مسائل سے نجات کے لیے تبدیلی کی خواہش کے پورا ہو جانے کا وسیلہ سمجھا، کبھی جاگیرداروں ، کبھی فوجی جرنیلوں ، کبھی تجارتی سرمایہ داروں کو نجات دہندہ سمجھ کر اپنا مستقبل ان کے حوالے کیا ۔ لیکن ہر نعرے اور ہر نام نہاد نجات دہندہ کے چہرے سے وقت نے نقاب اتارا تو وہ جدید نو آبادیاتی نظام ہی کا ایک پہرہ نکلا ۔ تبدیلی کی سائنس سیریز کا مقصد تبدیلی کی وقتی معصوم پر جوش خواہش کو ایک ٹھوس قابل عمل حکمت عملی کے ساتھ جوڑا ہے تا کہ آنے والی نسلیں اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔ سیریز پانچ کتابوں پر مشتمل ہے۔
عام آدمی کا فلسفہ
عام آدمی کے فلسفے کی عملی تعبیر
عام آدمی کے حقوق کا محافظ نظام
عام آدمی کے محافظ نظام کی حکمت عملی
پارٹی
Book Attributes | |
Pages | 144 |