نظموں اور غزلوں کی یہ کتاب ”جلال و جمال“ احمد ندیم قاسمی کا پہلا مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہلے ۱۹۴۶ میں شائع ہوا۔ جبکہ یہ اُن کی شاعری کی تیسری کتاب ہے (”دھڑکنیں“ اور ”رِم جھِم“ کے بعد)۔..
یہ احمد ندیم قاسمی صاحب کا لکھا ہوا ایک پرانا ناولٹ ہے جسکا اصل نام ”ایک ریوڑ، ایک انبوہ“ تھا۔ اس ناولٹ کا ابتدائی دور دوسری عالمی جنگ کے دنوں سے متعلق ہے جب ہٹلر اور مسولینی کے بعد جابان کے ہیرو ہیٹو نے بھی اتحادیوں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا تھا اور برطانیہ کے زیرِ نگیں اس وقت پنجاب کے علاقوں میں ر..
نظموں اور غزلوں کی یہ کتاب ”دوام“ احمد ندیم قاسمی کا پانچواں مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہلے ۱۹۷۹ میں شائع ہوا۔ جبکہ یہ اُن کی شاعری کی ساتویں کتاب ہے (”دھڑکنیں“، ”رِم جھِم“، ”جلال و جمال“، ”شعلۂ گل“، ”دشتِ وفا“ اور ”محیط“ کے بعد)۔..
نظموں اور غزلوں کی یہ کتاب ”شعلۂ گل“ احمد ندیم قاسمی کا دوسرا مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہلے ۱۹۵۳ میں شائع ہوا۔ جبکہ یہ اُن کی شاعری کی چوتھی کتاب ہے (”دھڑکنیں“، ”رِم جھِم“ اور ”جلال و جمال“ کے بعد)۔..
یہ احمد ندیم قاسمی کی غزلوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں انکی ۶ کتابوں ”لوحِ خاک“، ”دوام“، ”محیط“، ”دشتِ وفا“، ”شعلۂ گل“ اور ”جلال و جمال“ کی غزلیں شامل ہیں۔..
یہ احمد ندیم قاسمی کی نظموں کا مجموعہ ہے۔ اس میں انکی ۷ کتابوں ”لوحِ خاک“، ”رِم جھِم“، ”دوام“، ”محیط“، ”دشتِ وفا“، ”شعلۂ گل“ اور ”جلال و جمال“ کی نظمیں شامل ہیں۔..
یہ احمد ندیم قاسمی کی آٹھ (۸) کتابوں کا مجموعہ ہے۔ یہ تمام کتب انکے افسانوں کی ہیں۔ اس مجموعے میں مندرجہ ذیل کتب شامل ہیں۔
درودیوار، گھر سے گھر تک، کپاس کا پھول، کوہ پیما، آبلے، سیلاب و گرداب، طلوع و غروب، چوپال..
یہ احمد ندیم قاسمی کی سات (۷) کتابوں کا مجموعہ ہے۔ یہ تمام کتب انکے افسانوں کی ہیں۔ اس مجموعے میں مندرجہ ذیل کتب شامل ہیں۔
آنچل، آس پاس، بازارِ حیات، بگولے، برگِ حنا، نیلا پتھر، سنّاٹا..
نظموں اور غزلوں اور قطعات کی یہ کتاب ”دشتِ وفا“ احمد ندیم قاسمی کا تیسرا مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہلے ۱۹۶۳ میں شائع ہوا۔ جبکہ یہ اُن کی شاعری کی پانچویں کتاب ہے (”دھڑکنیں“، ”رِم جھِم“، ”جلال و جمال“، اور ”شعلۂ گل“ کے بعد)۔..
نظموں اور غزلوں کی یہ کتاب ”لوحِ خاک“ احمد ندیم قاسمی کا چھٹا مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہلے ۱۹۸۸ میں شائع ہوا۔ جبکہ یہ اُن کی شاعری کی آٹھویں کتاب ہے (”دھڑکنیں“، ”رِم جھِم“، ”جلال و جمال“، ”شعلۂ گل“، ”دشتِ وفا“ ، ”محیط“ اور ”دوام“ کے بعد)۔..
”جمال“ احمد ندیم قاسمی کی نعتوں کا پہلا مجموعہ تھا۔ اُنکی وفات کے بعد اُنکی صاحبزادی ناہید قاسمی صاحبہ نے سوچا کہ اس نئے مجموعے میں اس موضوع سے وابستہ قاسمی صاحب کی لکھی ہوئی کچھ نظمیں اور غزلیہ اشعار بھی شامل کر لیے جائیں اس لیے اب اس مجموعے کا نام ”انوارِ جمال“ ہے۔..
احمد ندیم قاسمی کی نظموں کی وہ نظمیں جن کا انتخاب انکی بیٹی ڈاکٹر ناہید قاسمی نے کیا ہے تا کہ نئی نسل قاسمی صاحب کے منفرد کمالِ فن کی کچھ جھلکیاں دیکھ سکے۔..
"بگولے" میں احمد ندیم قاسمی نے کسانوں کی دنیا کا مختلف جہت سے مطالعہ کیا ہے۔ اس میں اکثر افسانے محبت اور سماج، محبت اور روزگار، محبت اور حکومت کی کش مکش کے آئینہ دار ہیں۔ کس طرح سماج، روزگار اور حکومت اکثر محبت کا گلا گھونٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔..
یہ کتاب احمد ندیم قاسمی کی غزلوں اور نظموں کا مجموعہ ہے جو کہ ۱۹۹۵ سے ۲۰۰۶ کے درمیان انہوں نے تحریر کیں۔ اس مجموعے کا نام قاسمی صاحب نے اپنی وفات سے ایک دن پہلے رکھا تھا۔..