Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ

Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ
Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ
Sold Out
Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ
Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ
Dastan e Falsafa - داستان فلسفہ
Rs.1,800

ہمارے عہد کی پسندیدہ ترین کتب میں سے ایک۔ تحقیق کے گیارہ سال اور لکھنے کے تین سال کے بعد ”دی سٹوری آف فلاسفی“ تخلیق ہوئی۔ اپنے پہلے ایڈیشن کے بعد سے ہی یہ ہمارے عہد کی پسندیدہ ترین کتب میں شمار ہونے لگی ہے۔ یہ ایک معاصر کلاسک کتاب ہے جو قاری کو تعلیم اور مزہ دیتی، تحریک دلاتی اور رفعت کا احساس دیتی ہے۔

ڈاکٹر وِل ڈیورانٹ کی جانب سے فلسفیانہ تاریخ کے اِس خاکے میں سقراط سے لے کر پروفیسر جان ڈیوی تک عظیم فلسفیوں کی نہ صرف سہل انداز میں وضاحت کی گئی ہے، بلکہ فلسفیوں کی زندگی اور تعبیروں کو دو حوالوں سے دیکھا گیا ہے، یعنی اچھی حکایات اور سمیت چُست جملوں کی چاشنی کے ساتھ!­دی بُک مَین (نیویارک)

ایک بھرپور تحقیقی، نہایت مفید، انسان دوست اور پڑھنے کے لائق کتاب۔ ڈاکٹر ڈیورانٹ نے ”دی سٹوری آف فلاسفی“ کو صرف عوام میں مقبول ہی نہیں بنایا بلکہ انسانیت پسند صورت بھی دی ہے۔ عام قارئین کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا بھی اِس سے کافی استفادہ کریں گے­جان ڈیوی (ماہر تعلیم، ماہر نفسیات)

’’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ فلسفہ اِس حد تک پڑھنے کے لائق ہو سکتا ہے۔ وِل ڈیورانٹ کی نثر نیّر و تاباں ہے۔ وہ اُسی طرح شاندار ہے جیسے Sainte-Beuve اپنے شخصی خاکوں میں۔ کتاب میں قصوں کہانیوں کی چاشنی بھی ہے اور چٹکلوں کی دلکشی بھی­ ہیری ہینسن (امریکی صحافی، ایڈیٹر، تاریخ داں)

ول ڈیورانٹ کے متعدد اقتباسات کا موازنہ معاصر ادب میں کسی بھی عمدہ ادبی تحریر سے کیا جا سکتا ہے۔
­ہیرالڈ ٹرائبیون (نیویارک)

ول ڈیورانٹ نہ صرف ایک مؤرخ، بلکہ ماضی کے متعلق اپنے مشاہدات میں اِس قدر علمی اور حال پر اِس کے اطلاق میں اتنا باریک بیں ہے کہ اُسے بیسویں صدی کا اہم فلسفی قرار دیا گیا­یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (امریکا)

میں طویل عرصے سے ول ڈیورانٹ کا معترف ہوں۔ تہذیب کی نشوونما کے متعلق اُن کے بیان نے ہر عمر کے بے شمار قارئین کو دیگر ادوار کی تاریخ، عظیم ہستیوں اور اہم واقعات سے روشناس کروایا ہے ­رچرڈ نکسن (امریکی صدر)

ول ڈیورانٹ کی نثر اِس لائق ہے کہ اِسے بلند آواز میں پڑھ کر سنایا جائے ­ڈِک سائمن (سائمن اینڈ شسٹر پبلشرز)

Book Attributes
Pages 582

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good