- Writer: Maulana Abul Ala Maududi
- Category: Islam
- Pages: 250
- Stock: In Stock
- Model: STP-13746
سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں کا اعجاز ہے کہ وہ حق کا راستہ محض دکھاتی ہی نہیں بلکہ اُس پر چلنے اور …دوسرے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی تڑپ… بھی پیدا کرتی ہیں کہ یہ تحریریں کسی مسلک اور فرقے کی نہیں بلکہ خالص اسلام کی دعوت ہے۔ترقی یافتہ مغرب کی بے خدا تہذیب نے افراد کو مادہ پرستی اور تنہائی کا شکار بھی کیا ہے اور معاشرتی مسائل میں بھی اُلجھایا ہے، لیکن معاشرتی مسائل میں حوصلہ شکن اضافے کے سبب سے بے چین مغرب میں خود کشی اور قبولِ اسلام کے واقعات خود اُس تہذیب کی ناپائداری اور اسلام کی حقانیت کا زندہ اورواضح ثبوت ہیں۔ان تحریروں میں سید مودودیؒ مغرب کی بے خدا اور چکا چوند تہذیب سے مرعوب مسلمانوں کو اسلام کی اُس فطری اور قابل فخر تہذیب کو اپنانے کی دعوت دیتے ہیں جو ایک ہزار برس تک دنیا پر حکمران رہی۔ سید مودودیؒ یہ بھی بتاتے ہیں کہ انحطاط اور تنزل سے پریشان مسلم معاشروں کی ترقی… غیروں کی نقالی سے نہیں، بلکہ اسلام کے زریں اصولوں کو اپنانے ہی سے ممکن ہے۔ مسلم اُمہ کو اقوام عالم میں اپنا تشخص قائم اور برقرار رکھنے کے لیے اسلام کی آغوش کی طرف پلٹنا ہوگا۔ جدید علوم سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے، لیکن غیروں کی غلامی اور اتباع بہرحال تباہی کا راستہ ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 250 |