اسلام دین فطرت ہے۔ رسول خداﷺ کے ہاتھوں دین کی تکمیل ہوئی۔ مذہب زندگی کے ہر شعبہ کااحاطہ کرتا ہے۔ زندگی کو کوئی ایساگوش نہیں ہے جس کے بارے میں رسول خداﷺ نے کچھ نہ فرمایا ہو ۔
نفسيات انسانی کردار کا مطالعہ کرتی ہے۔ رسول خدا نے انسانی فطرت، کردار اور سوچ کے بارے میں بڑے واضح اور ٹھوس خیالات کا اظہار..
حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ زیر نظر کتاب ’’ شاہنامہ اسلام‘‘ ہے ۔ اس میں انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔یہ کتاب اسلام کی منظوم تاریخ ہے اس کتاب کا بیشتر حصہ اس عہد عہ..
مولانا عبدالحلیم شرر نے سیرت طیبہ پر جو بے مثال کام کیا ہے، وہ جویائے حق کے نام سے ایک تاریخی ناول ہے۔ اس ناول کا بنیادی کردار جلیل القدر صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی کو بنایا گیا ہے۔ اس ناول میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جن کا پہلا نام ’’ماہ بہ‘‘ تھا، وہ اپنے اسی نام س..
آپ ﷺ کی سیرت پر محدثین، مفسرین، مؤرخین، علماء و فضلاء، سیرت نگاروں اور دانشوروں کی بے شمار کتابیں عام مسلمانوں کے لئے موجود ہیں، جن کے مطالعے سے وہ سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ہے اور یہ ایک ایسے قلم کار کی تالیف ہے، جس کا تعلق عرب دنیا سے تھا وہ اپنی تحری..
چونکہ نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام، تابعین وتبع تابعین، فقہائے کرام اور سلف صالحین کی زندگی امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ ان تابندہ ستاروں کی زندگی کے درخشاں واقعات کو اختصار کے ساتھ یکجا کیا جا سکے- زیر مطالعہ کتاب میں عبدالمالک م..