Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Tarikh Pakistan Kay Matnazah Adwar - تاریخ پاکستان کے متنازعہ ادوار

Tarikh Pakistan Kay Matnazah Adwar - تاریخ پاکستان کے متنازعہ ادوار
New -20 %
Tarikh Pakistan Kay Matnazah Adwar - تاریخ پاکستان کے متنازعہ ادوار
Rs.400
Rs.500
تاریخ کی کہانی بیان کرنا ایک مشکل کام ہے۔ وہ اس لئے کہ واقعات کی رونمائی میں جو وجوہات کار فرما ہوتی ہیں، وہ اکثر ان وجوہات سے یکسر مختلف، اور بہت دفعہ متضاد ہوتی ہیں، جو ہم سمجھتے یا سمجھنا چاہتے ہیں۔ اپنی خواہشات کے مطابق تاریخ کو لکھنا یا اس طرح سے لکھی گئی تاریخ کو پڑھنا ایک خوش آئند کام ہے۔ مگر تاریخ کو تمام پہلوؤں سے پرکھ کر اصل کارفرما وجو ہات پر مبنی تاریخ لکھنا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ ایسی تاریخ کو پڑھنا اس سے بھی مشکل کام ہوتا ہے۔ 
اس کتاب میں پاکستان کے علاقے کی تاریخ مختصر اور آسان زبان میں بیان کی گئی ہے تا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا پاکستانی اپنی تاریخ سے بنیادی واقفیت حاصل کر سکے۔ تاریخ کے صرف ان ادوار اور ان زاویوں پر بات کی گئی ہے جن پر تدریسی کتب عام طور پر خاموش رہتی ہیں۔
محمود غزنوی نے ملتان کو فتح کر کے اسماعیلی مسلمانوں کا ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف قتل عام کیا بلکہ بے شمار مسجدوں کو بھی نیست و نابود کر دیا۔
احمد شاہ ابدالی نے ہندوستان پر کل دس حملے کئے اور اتنی لوٹ مار کی کہ پنجاب میں محارہ بن گیا " کھادا پیتا لا ہے دا، باقی احمد شا ہے دا ( جو کچھ کھا لو گے اور پہن لو گے وہی ملے گا، باقی سب احمد شاہ لوٹ کر لے جائے گا)۔
قائد اعظم کے حلف کے الفاظ یہ تھے: ” میں، محمد علی جناح ، حلف اٹھاتا ہوں کہ گورنر جنرل پاکستان کی حیثیت سے آئین پاکستان کی پاسداری کروں گا اور شہنشاہ جارج ششم کا وفادار رہوں گا۔
مخدوم ٹیپو سلمان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں اور پچھلے بائیس سالوں سے آئینی وکالت کر رہے ہیں۔ اس کتاب سمیت وہ قانون، فلسفہ، تاریخ اور ادب پر انگریزی، اردو اور پنجابی زبان میں چھ کتا میں لکھ چکے ہیں ۔ 
پاکستان تاریخ کے متنازعہ ادوار ( ترمیم و اضافہ شدہ ایڈیشن )
مصنف مخدوم ٹیپو سلمان

Book Attributes
Pages 144

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good