- Writer: Intizar Hussain
- Category: Urdu Adab
- Pages: 240
- Stock: In Stock
- Model: STP-1399
- ISBN: 969-35-2733-X
"اپنی دانست میں" اردو کے صف اول کے ناول نگار، افسانہ نگار اور کالم نگار انتظارحسین کے خطبات صدارت، یادگاری لکچرز اور کلیدی خطبات کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے اردو ادب کے رجحانات، اردو ادب کی روایات اور اس پر مغربی ادب اور ادیبوں کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔
کہیں وہ بیسویں صدی میں چلنے والی ادبی تحریکوں ترقی پسند تحریک، جدیدیت کی تحریک، کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کہیں ان تحریکوں کے پس منظر میں مختلف ادیبوں اورشاعروں کی نگارشات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ 54 مضامین کےاس مجموعے میں موضوعات کی رنگا رنگی ہے۔
ان تمام موضوعات کا احاطہ کرنا مشکل ہے جن پر انتظارحسین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے لیکن میراخیال ہے کہ یہ ایک ایسی پرمغزکتاب ہے جس کا ہر مضمون اپنی جگہ اہم ہے اور ادب کے طالب علموں کے لیے تو ایک ایسا خزانہ ہے جسے باربار پڑھا جانا چاہیے۔
Book Attributes | |
Pages | 240 |