- Writer: Dr. Anwaar Ahmad
- Category: Urdu Adab
- Pages: 366
- Stock: In Stock
- Model: STP-2681
- ISBN: 978-969-662-379-3
افسانے ہوں یا خاکے یا گفتگو، انوار احمد کی پہچان اُن تہ دار، کاٹ دار اور
گہرے طنز اور رمز کے حامل جملوں سے ہوتی ہے، جن کا ڈسا پانی بھی نہیں
مانگتا۔ البتہ خود انوار احمد اُسے پانی پلانے کا فریضہ بھی انجام دیتے
ہیں۔
؎ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
انوار احمد نے خاکہ نگاری کے فن کو اُردو میں کچھ نئی جہتوں سے روشناس
کرایا ہے۔ ایک تو طنز و مزاح اُن کا بنیادی جوہر ہے۔ دوسرا ایمائیت اور
پہلوداری میں ذہانت کا استعمال اُن کا خاص جوہر ہے۔ شخصیت کو وہ جس کُٹھالی
میں ڈالتے ہیں پھر نہیں دیکھتے کہ وہ اُن کا دوست ہے یا اُستاد ہے یا
مُربّی ہے۔ وہ خاکہ نگاری کے فن کو بچاتے ہیں چاہے اُس میںکسی بھی قسم کی
قربانی دینی پڑے، مگر ایک بات ضرور ہے، جتنا کڑا جملہ ہو خود وہ شخص بھی
مُسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ان خاکوں کو پڑھ کے ہرشخص چاہتا ہے کاش
انواراحمد اُس پر طبع آزمائی کریں۔
Book Attributes | |
Pages | 366 |