Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kaifiat - کیفیت

Kaifiat - کیفیت
Kaifiat - کیفیت
-25 %
Kaifiat - کیفیت
Kaifiat - کیفیت
Kaifiat - کیفیت
Rs.900
Rs.1,200

"کیفیت"، محبوب کاشمیری کی کتاب کا نام تو ہے ہی، یہ وہ وصفِ خاص بھی ہے جس نے اُن کے کلام کی قدر بڑھا دِی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ غزل کہتے ہوئے جسے سب سے پہلے پہنچنا چاہیے وہ موضوعات یا مضامین کی طرفیں نہیں، کیفیت کی جہتیں ہیں۔ یہ وہ عطا ہے جو کم کم کسی کا مقدر ہوا کرتی ہے۔ یہ وصفِ خاص انھیں عطا ہوا ہے جس نے ان کے متنوع مضامین میں اثرانگیزی بڑھا دی ہے۔ محبوؔب کاشمیری کی غزل کو عصری حسیت اور انسانی تعلقات کی شاعری کہا جاسکتا ہے۔ سماجی رشتوں اور مصروفیتوں میں بندھے جکڑے فرد کی اُداسی اور تنہائی سے معاصر انسان کے المیے کی تصویر بنتی ہے۔ زمینی خداؤں کی اس دُنیا کے انسان کے خواب اس کی آنکھوں سے بہہ چکے ہیں۔یہ دُنیا بھی عجیب دشتِ وحشت ہے کہ قیس سے نہیں ،آج کے انسان سے منسوب ہے۔ ایسے انسان سےجو حرف حرف جھڑتے دیمک زدہ شماروں جیسا ہو گیا ہے۔ محبوب کا شمیری، غزل کی مستحکم اور جادو اثر روایت کو محبوب رکھ کر کیفیت کے حرفِ کُن اور حرفِ رواں و سادہ سے اس میں نیا پن اور تازگی پیدا کر لیتے ہیں جس کے سبب اُن کی غزل ہمیں بھی محبوب ہو گئی ہے۔ انھوں نے عطارؔ کی "منطق الطیر" کے اُردو ترجمے کی تسہیل و تکمیل جیسا گراں قدر کام کر رکھا ہے اور یہ اُن کی شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دوسری کتب کی طرح ’’کیفیت‘‘ کی غزلیں بھی اُن کے تخلیقی وقار میں اضافے کا سبب ہو جائیں گی۔
(محمد حمید شاہد)


محبوب کاشمیری کا محبوب میدان غزل گوئی ہے۔ وہ غزل بہت سہولت سے کہتے ہیں۔ معاملاتِ حُسن و عشق ہوں یا دُنیاداری کے مسائل، تذکرئہ ہجر و وصال ہو یا زمانے کی نیرنگی، وہ نہایت بےساختہ انداز میں مصرع سازی کرتے ہیں۔ یہی بےتکلف انداز ان کا اختصاص ہے۔ وہ کشفِ ذات اور دروں بینی کو بہت پُراثر پیرائے میں مضمون کرتے ہیں۔ ان کی غزلوں میں سلاست اور روانی ہے۔ مضامین کا تنوع ہے۔ وہ اگر اپنی ذات سے ہم کلام ہوتے ہیں تو کائنات کی پنہائی میں ستاروں سے بھی مکالمہ کرتے ہیں۔ محبوب کاشمیری زمانۂ طالبِ علمی سے شعر و ادب کی دُنیا کا حصّہ ہیں۔ وہ پنجاب میڈیکل کالج کے میگزین "پرواز" کے ایڈیٹر تھے اور 1998ء میں چیف ایڈیٹر بنے۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد جب انھوں نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو شاعری کا اثاثہ ان کے ہمراہ تھا۔ سخن آرائی ان کی پہلی محبّت ہے۔ میں انھیں ’’کیفیت‘‘ کی اشاعت پر دلی مبارک پیش کرتا ہوں۔
(ڈاکٹر وحید احمد)

Book Attributes
Pages 160

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good