
New
-25 %
Wal Asar - Part 2 - والعصر حصہ دوم
- Writer: Amtal Aziz Shehzad
- Category: Novels
- Pages: 432
- Stock: In Stock
- Model: STP-14232
Rs.1,650
Rs.2,200
والعصر۔۔۔یوں تو کہنے کو محض ایک کہانی ہی ہے اور کہانیاں تو سبھی ایک جیسی ہوتی ہیں مگر پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہر کہانی دل و دماغ پر اپنے منفرد رنگوں کی چھاپ چھوڑ جاتی ہے۔۔۔ ہاں یہ رنگی برنگی کہانیاں ہی تو ہیں جو۔۔۔کبھی گنگاتی، کبھی مسکراتی، کبھی امید جگاتی، انہونی باتیں بتاتی، نئے راستے دکھاتی تو کبھی اداسی بکھیرتی محسوس ہوتی ہیں۔کیونکہ یہ کہانی کار ہوتا ہے جو ہر کہانی میں اپنے من پسندہ رنگ بھر دیتا ہے جیسے کمہار جو ایک ہی زمین کی مٹی سے گوندھے گارے کو تراش خراش کر ہر بار نئے منفرد سانچے میں ڈھال لیتا ہے۔
مگر والعصر کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس بار کہانی نے خود کہانی کار کو اکسایا کہ مجھے اس بار میری مرضی سے ترتیب دو اور امت العزیز شہزاد نے یہی کیا کہانی کو اسکی خواہش کے مطابق سانس لینے دی۔ کرداروں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی بجائے انکی سوچ کے پنچھیوں کو آزاد چھوڑ دیا تاکہ وہ آسمانوں کی بلندیوں کو چھو کر ستاروں سے آگے کے جہانوں کی کھوج لگا کر جان سکیں کہ کوئی ہستی تو ہے جو جو اس اذکار رفتہ کی ہر شے پر قادر ہے اور ہاں یہی وہی ہستی ہے جسکا وجود کائنات کے ہر زرے سے جھلکتا ہے پھر بھی انسان سمجھتا ہے کہ وہ تو اسکی نظر کی وسعت سے اوجھل ہے حالانکہ یہ مہربانی اسی کرشمہ ساز کی ہے جس نے انسانی آنکھ کو روشنی بخشی تاکہ وہ اپنے تخلیق کار کو پہچان سکے اور اس پر سچے دل سے ایمان لے آئے مگر افسوس بندہ بشر بڑا جلد باز واقع ہوا وہ ایمان تو لے آتا ہے نیز عمل صالح بھی کرتا ہے مگر صبر و اجر پر یقین کامل نہیں رکھتا اور جلد ہی اپنے ہی نفس کے ہاتھوں ڈگمگا کر اس رب العالمین کی رحمت سے مایوس ہوجاتا ہے اور مایوسی کو یونہی تو کفر نہیں کہا گیا کیونکہ اسکے بعد ہی شکوے و شکایات اور یقین اور بے یقینی کا سفر شروع ہوتا ہے۔
بس اسی نقطے سے "عیسی ابن سلیمان اور بدرالوری ظفر" کا سفر شروع ہوتا ہے انکے خساروں کا سفر شروع ہوتا ہے جہاں انکی دعائیں بے اثر اور انکا یقین مایوسی کی نظر ہوجاتا ہے۔
اور بس یہی یقین و بے یقینی کی تکرار ہی تو ہے جسکو امتل العزیز شہزاد نے "والعصر" جیسے شاہکار ناول میں کے قالب میں کمال مہارت سے ڈھال کر اپنے قلم کا حق ادا کردیا ہے۔
از سارہ مجید
Book Attributes | |
Pages | 432 |