- Writer: Munir Ahmad Munir
- Category: History Books
- Pages: 406
- Stock: In Stock
- Model: STP-12966
سقوط مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کا وہ المیہ ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ اس المیہ کے پس منظر میں بہت سے سیاسی و فوجی کردار موجود تھے ۔ سیاست دانوں کی ناکامی سے فوجی آپریشن میں ناکامی تک بہت سی داستانیں ہیں جو کہ بیان کی جاتی رہتی ہیں -
منیر احمد منیر صاحب نے اس المیہ کے پس منظر میں اس وقت کے فوجی و سیاسی منظر نامے کو جاننے کے لیے پانچ اہم شخصیات کے انٹرویو کیے جو اس کتاب میں موجود ہیں ۔ اس کتاب میں جن شخصیات کے انٹرویوز ہیں وہ یہ ہیں
۔۔۔۔آغامحمد علی ( یہ یحی خان کے بڑے بھائی تھے انٹلیجنس میں رہے اور سقوط ڈھاکہ کی بہت سی اندرونی باتوں سے واقف تھے)
۔۔۔۔جنرل یحی خان مرکزی کرداروں میں سے ایک
۔ ۔۔۔۔۔جنرل گل حسن پس پردہ کرداروں میں سے ایک
۔۔۔۔ائیر مارشل رحیم خان یہ بھی پس پردہ کرداروں میں سے تھے
۔ ۔۔۔۔۔میجر نادر پرویز ڈھاکہ میں گرفتار ہوئے پھر ہندوستانی کیمپ سے فرار ہوئے۔
ان انٹرویوز کے ساتھ ساتھ اس کتاب کا پیش لفظ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جس میں جناب منیر صاحب نے
قائد اعظم کی اسٹاف کالج کوئٹہ کی تقریر جس میں آپ نے فوج کو پاکستان کے آئین کی پابندی کا حکم دیا تھا اس سے متعلق تفصیل
مشرقی پاکستان کی بڑھتی محرومیوں کے واقعات۔
اس میں مغربی پاکستان کے حکمرانوں کا کردار ۔
وہاں زبان کے نام پر منفی سرگرمیوں اور ان کے پس پردہ شخصیات کے بارے میں معلومات۔
مجیب الرحمن کے کردار ۔
ہندوستان کی مشرقی پاکستان اور اس کے رہنماؤں سے روابط اور
کمیونسٹ سرگرمیوں سمیت بہت سی اہم تاریخی باتوں اور واقعات سے پردہ اٹھایا ہے ۔
امید ہے کہ یہ کتاب المیہ مشرقی پاکستان کے بہت سے پہلوؤں کو تاریخ کے صفحات پر آشکار کرنے میں مدد دے گی۔
Book Attributes | |
Pages | 406 |