- Category: History Books
- Pages: 144
- Stock: In Stock
- Model: STP-11321
پسِ نو آبادیاتی نظری مباحث نے ہماری توجہ چند ایسے پہلوؤں کی جانب مبذول کروائی ہے جو اس سے قبل اہل علم کی نظروں سے پوشیدہ تھے۔ان میں ایک پہلو مرکزی اہمیت کا حامل تھا جس کے تحت نو آبادیاتی طاقت ( انگریزوں ) نے مغلوب اقوام پر اپنے استبداد کو دوام عطا کرنے کے لیے علم ، تعلیم اور تدریس کو بطور موثّر ذرائع(Instruments) استعمال کیا۔ہندوستانی اقوام کو جسمانی و طبعی اطوار پر سرنگوں کرنے کے بعد ذہنی غلامی کا اسیر بنانا بہت ضروری تھا، چناں چہ تعلیمی و تدریسی ذرائع کو از سر نو تشکیل دیاگیا۔اس ضمن میں عیسائی مبلغین نے انگریز سرکار کی بے حد معاونت کی۔ علاوہ ازیں متعدد مشاہیر نے اپنی پیش کردہ تجاویز سے ہندوستانی عوام کو اپنے تیئں تہذیب وترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہا جن میں لارڈ میکالے، چارلس ووڈ، کرنل ہالرائیڈ اور ڈاکٹر لائیٹنر سرفہرست تھے۔ ان جیسے ان گنت مغربی پالیسی سازوں اور مستشرقین نے یہاں ایسے اداروں کی ابتدا کی جو کہ مغربی افکار و اقدار کی ترویج کا ذریعہ بنے اور ایک یکسر نیا " فرد"مرض وجود میں آگیاجو کہ آزادی (1947) کے بعد بھی حقیقی آزادی کی نعمت سے محروم ہی رہا-
Book Attributes | |
Pages | 144 |