-25 %
Animal Farm Urdu Translation By Dr Jameel Jalbi
- Writer: George Orwell
- Category: Novels
- Pages: 176
- Stock: In Stock
- Model: STP-8070
- ISBN: 978-969-662-465-3
Rs.600
Rs.800
اس دُنیا کو آج جس چیز کی ضرورت ہے، اس میں سے نصف آرویل میں موجود تھا۔ بقیہ نصف کی تلاش جاری ہے۔
(برٹرینڈ رسل، برطانوی فلسفی اور ادیب)
آپ کے ناول کا تاثّر واضح طور پر نفی کا ہے۔ ناول کے خنازیر دوسرے جانوروں
کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذہین بھی ہیں اس لیے فارم چلانے کے سب سے زیادہ
حق دار وہی تو ہوئے۔
(ٹی ایس ایلیٹ، شاعر، نقّاد اور ناشر۔ آرویل کے نام استردادی خط سے اقتباس)
ہماری جدید تاریخ کے تاریک والے چہرے پر ایک عظیم طنز کی حیثیت سے ’’اینمل فارم‘‘ کی قدر برقرار ہے۔
(میلکم بریڈبری، معروف ناول نگار)
’’اینمل فارم‘‘ خود پر ہر قسم کی تنقید سہ کر اسے خداحافظ کہہ چکا۔ یہ آج بھی اتنا ہی مؤثر ہے جتنا ستّر سال پہلے تھا۔
(رالف سٹیڈمین، برطانوی تصویر گر اور کارٹونسٹ)
وی ایس پریچٹ اور دیگر نے جب آرویل کو معاصر پمفلٹ نگاروں میں سے سب سے
بہتر کہا تھا تو وہ درُست تھے۔ ایک پمفلٹ یقینی طور پر جمالیاتی اہمیت بھی
اختیار کر سکتا ہے، خاص طور پر برطانیہ عظمیٰ میں جہاں ملٹن، ڈیفو، سوئفٹ،
ڈاکٹر جانسن، ولیم بلیک، شیلے، کارلائل، رسکن اور نیومین جیسے پمفلٹ نگاری
کے استاد موجود رہے۔
(ہیرلڈ بلوم، معروف امریکی نقّاد)
’’اینمل فارم‘‘ ایک اُداس کر دینے والی تمثیل ہے، اور یہ مسٹر آرویل کے
عمدہ ہنر کی ایک نشانی ہے کہ یہ تمثیل واقعی اُداس کر دینے والی ہے۔
(گراہم گرین، معروف برطانوی ناول نگار)
یہ ناول سٹالن اور اس کی جانب سے روسی انقلاب کو دھوکا دینے پر ایک تباہ کن حملہ ہے۔
(سِرل کونولی، معروف برطانوی مصنّف)
آرویل نے اپنے موضوع کو اس سادگی، ذہانت اور بے عیبی کے ساتھ پیش کیا ہے
کہ وہ، فرانسیسی طنز نگار، لافونتین کے قریب جا پہنچے ہیں اور انھوں نے نثر
ایسی لطیف اور کفایتی لکھی ہے اور یہ نثر ان کے مقصد کے لیے اتنی مناسب ہے
کہ اگر اینمل فارم کا موازنہ والٹیئر اور سوئفٹ کے ساتھ بھی کیا جائے تو
یہ قابلِ یقین لگتا ہے۔
(ایڈمنڈ ولسن، امریکی نقّاد اور دانش ور)
Book Attributes | |
Pages | 176 |
Tags:
translated