- Writer: Leo Tolstoy
- Category: Novels
- Pages: 766
- Stock: In Stock
- Model: STP-3236
- ISBN: 978-969-662-514-8
"اپنی حالت سے کوئی بھی مطمئن نہیں اور اپنی عقل سے ہر کوئی مطمئن ہے۔"
لیو ٹالسٹائی کے ناؤل آننا کارینینا سے اقتباس
’تو
پھر کیا ہوا، موت کے بارے میں ہر وقت ہی سوچتا رہتا ہوں۔‘‘ لیوین نے کہا۔
’’سچ یہ ہے کہ مَرنے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ سب بےوقوفی ہے۔ میں تم سے سچ
کہتا ہوں۔ میں اپنے خیالات اور اپنے کام کو بےحد اہم سمجھتا ہوں لیکن دراصل
تم ذرا یہ سوچو کہ آخر تمھاری یہ ساری دُنیا بس پھپھوندی کا ایک بھورا ہے
جو ایک بہت ہی چھوٹے سے سیارے پر اُگ آیا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ ہمارے
پاس شاید کوئی بہت ہی عظیم چیز ہے۔ خیالات، معاملات، یہ سب ریت کے ذرّے
ہیں۔‘‘
’’مگر میرے بھائی یہ باتیں بھی اتنی ہی پُرانی ہیں جتنی دُنیا۔‘‘
’’پرانی
ہیں لیکن پتا ہے تمھیں، جب آدمی اسے صاف صاف سمجھ لیتا ہے تو سب کچھ گویا
ہیچ ہو جاتا ہے۔ جب یہ سمجھ میں آ جاتا ہے کہ آج نہیں تو کل ہم مر جائیں
گے اور کچھ بھی باقی نہ رہ جائے گا تو پھر سب ہیچ معلوم ہوتا ہے! میں اپنے
خیالات کو اتنا اہم سمجھتا ہوں، لیکن پتا یہ چلتا ہے کہ اگر ان کو عملی
جامہ پہنا بھی دیا تو وہ اتنے ہی غیر اہم ہیں جتنا اس ریچھنی کو پکڑ لینا۔
آدمی زندگی بسر کرتا ہے، شکار اور کام سے اپنا جی بہلاتا ہے تاکہ بس موت
کے بارے میں نہ سوچے۔‘‘
اینا کارنینا
Book Attributes | |
Pages | 766 |