- Writer: Aqila Mansoor Jadoon
- Category: Short Stories
- Pages: 192
- Stock: In Stock
- Model: STP-3999
- ISBN: 978-969-9396-65-6
محترمہ عقیلہ جدون نے مختلف تاریخی ادوار اور ممالک کے افسانہ نگاروں کے چیدہ چیدہ افسانوں کا انتخاب “ خدا کے نام خط “ کے عنوان سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ان افسانہ نگاروں میں فرانس کے موپساں ،روس کے چیخوف اور ارجینٹینا کے خورخے لوئیس بورخس جیسے شہرہ آفاق افسانہ نگار شامل ہیں ۔اور ایسے بھی جو اردو قارئین کے لئیے نئے ہونے کی وجہ سے باعث دلچسپی ہو سکتے ہیں ۔جیسے چینی زبان کی نسبتا” کم عمر افسانہ نگا یی یو آن لی جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہے ۔اور چینی معاشرے کے ان پہلوؤں اور کرداروں کو پیش کرتی ہے جو مین سٹریم چینی افسانہ نگاروں کے ہاں مشکل سے نظر آئیں گے ۔تاہم ان تمام افسانوں میں ایک حسن مشترکہ ہے اور وہ ہے ترجمہ نگاری کا ذوق انتخاب اور حسن ترجمہ ۔ان تراجم کو قاری روانی اور دلچسپی سے پڑھتے ہو ۓ افسانوں کی لوکیل کے ساتھ ساتھ کرداروں کی نفسیاتی کیفیات کو نہ صرف بخوبی سمجھ سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ انسانی سطح کی جڑت بھی محسوس کر سکتا ہے یہ کہ انسانوں کے دکھ ،مسائل اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں کبھی بھی اور کہیں بھی کم و بیش ایک جیسی ہوتی ہیں ۔
Book Attributes | |
Pages | 192 |