Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Aqwal Hazrat Ali RA Ka Encyclopedia

Aqwal Hazrat Ali RA Ka Encyclopedia
-27 %
Aqwal Hazrat Ali RA Ka Encyclopedia
  • Writer: Syed Mubarak Shah
  • Category: Islam 
  • Pages: 648
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-2549
  • ISBN: 978-969-662-101-0
Rs.1,100
Rs.1,500

 حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات طیبہ کا جائزہ لیا جائے تو کامل مرد حق کی شخصیت عیاں ہوتی ہے۔ اُن کا بیان زبان دانی، فصاحت اور بلاغت اپنی مثال آپ ہے۔ رُشد و ہدایت سے بھرپور حکیمانہ اور عارفانہ رموز اپناتے ہوئے انہوں نے عربی زبان میں اسوہ حسنہ کا اتباع کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں جو ارشادات بیان فرمائے ہیں وہ پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کا ایک ایک قول پوری سچائی کے ساتھ دل میں اترتا چلا جاتا ہے۔ اِرشاد نبوی۱ ہے ’’میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔‘‘ کتاب مرتب کرنے میں محترم محمد مغفورالحق صاحب نے سال بِتا دیے۔ ان کی ہر شنید کو دل میں جگہ دی۔ ہر تحریر کو سمیٹا۔ جو بھی کتاب اس موضوع پر ملی، اسے یکجا کرنے کی کامیاب کوشش کی اور یوں یہ کتاب صفحہ قرطاس پر رقم کی گئی۔ ان کا کہنا ہے، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ کلام عربی زبان میں ہے۔ اس کی ماہیت و مقام رموز، اندازبیان سے اہل علم ہی مستفید ہو سکتے ہیں۔ اُردو میں ترجمہ کرتے ہوئے فاضل مصنف نے ارشادات کی حقیقت بیانی، بلاغت و فصاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی عقیدت، محبت سے پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے حروف تہجی کے لحاظ سے کتاب کو ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ الف کے بیان میں احسان، ایمان، ایفائے عہد، امربالمعروف، آخرت، اطاعت، اللہ کی رضا، اخلاق، استخارہ، استقامت وغیرہ کے بارے میں تفصیل ہے۔ آخر میں یقین کی آنکھ، یقین، یادِخدا، یاوہ گوئی اور اختتام لازوال وصیت پر ہے۔ اقوال حضرت علی کا انسائیکلو پیڈیا پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں آپ کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ آپ کے کلام کا اعجاز دِلوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ پُرحکمت بیان عقل کو شعور بخشتا ہے۔ رضائے الٰہی سمجھاتا اور آخرت کی اصلاح کرتا ہے۔ ایسی کتب کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے تاکہ ہم ایمان ویقین کے ساتھ اقوال عالیہ کی روشنی میں زندگی گزار سکیں۔

Book Attributes
Pages 648

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good