Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Art Buchwald Muntikham Tehreerain - آرٹ بک والڈ کی سب رنگ کہانیوں سے منتخب تحریریں

Art Buchwald Muntikham Tehreerain - آرٹ بک والڈ کی سب رنگ کہانیوں سے منتخب تحریریں
-26 %
Art Buchwald Muntikham Tehreerain - آرٹ بک والڈ کی سب رنگ کہانیوں سے منتخب تحریریں
Rs.1,100
Rs.1,495

اگر آپ پچھلی صدی کے عظیم مزاح نگاروں کی فہرست بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو آرٹ بَک والڈ کو سب سے اونچا مقام دینا پڑے گا ___ بوسٹن ہیرلڈ


سادہ لفظوں میں کہیں تو آرٹ بک والڈ امریکا کے سب سے مزاحیہ کالمسٹ اور زیرک ترین سیاسی طنز نگار ہیں ___ نیوز وِیک


آرٹ بک والڈ سرکاری عہدے داروں کی حماقتوں کا ایک بےرحم تاریخ نگار ہے۔ اس کے طنز کا ہدف دکھاوا، تضادات اور منافقت ہیں، وہ اپنے قارئین کو کھلکھلا کر ہنسنے اور پھر یہ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے کہ وہ جن باتوں پر ہنس رہے ہیں ان پر تو رویا جانا چاہیے ___ لائبریری جنرل


آرٹ بک والڈ کے پُرانے کالم باسی ہونے کے بجائے کلاسیک میں بدل جاتے ہیں ___ سینٹ لوئی پوسٹ ڈسپیچ


آرٹ بک والڈ کی کتاب کسی بھی صفحے پر کھولیں، یقینی طور پر آپ کو ہنسی کا سامان ملے گا ___ سٹرڈے ریویو


آرٹ بک والڈ ایک قومی ادارہ بن چکے ہیں ___ کرسچیئن سائنس مانیٹر


آرٹ بک والڈ کی کسی بھی کتاب میں کوئی ایسا مضمون نہیں ہے جو آپ کو مکمل طور پر سحرزدہ نہ کردے ___ شکاگو ٹائمز


آرٹ بک والڈ کہانی سنانے کا فن جانتے ہیں، وہ اپنی ذہانت اور ذکاوت سے قاری کو مبہوت کردیتے ہیں ___ سان فرانسسکو کرانیکل


آرٹ بک والڈ کو اپنا دماغ میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کردینا چاہیے تاکہ ہم ان کے بارے میں مزید جان سکیں کیونکہ اگر ان میں کوئی اضافی پُراسرار کروموسوم ہے تو ہمیں اس کی نقل تیار کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے ___ واشنگٹن پوسٹ


اگر دن میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے تو آرٹ بک والڈ کو بار بار پڑھنا ماہر نفسیات سے دُور رکھتا ہے ___ نیوپورٹ نیوز ڈیلی پریس


ذہن کو وسعت دینے والا مجموعہ ___ ہیوسٹن کرانیکل


یہ ایک ایسی کتاب ہے جو کسی بھی شیلف پر بہترین امریکی مزاح کے ساتھ جگہ کی مستحق ہے ___ سیکرامینٹو کیلیفورنیا یونین


امریکی صدر کی کابینہ میں ایک اور وزیر ہونا چاہیے، وزیرِ مزاح۔ اور آرٹ بک والڈ اس عہدے کے لیے موزوں ترین ہیں ___ لاس اینجلس ٹائمز


کالم لکھنا مشکل کام ہے، ہفتے میں دو یا تین بار مزاحیہ کالم لکھنا اس سے بھی مشکل ہے اور چوتھائی صدی تک مسلسل ایسا کرنا تو دُشوار ترین۔ آرٹ بک والڈ نے یہ کر دکھایا اور یہ ان کا بڑا کارنامہ ہے ___ واشنگٹن پوسٹ


آرٹ بک والڈ وہ مجنوں ہے جو امریکیوں کو ہوش مند رکھنے میں مدد دیتا ہے ___ فلاڈیلفیا انکوائرر


اس صدی کا مارک ٹوین ___ دی سٹیٹ، جنوبی کیرولائنا


آرٹ بک والڈ کی کتابیں ہر بک شیلف میں ہونی چاہییں ___ فلوریڈا ٹائمز


بک والڈ ہمیں زندگی کے عجیب پہلو دکھانے کا ماہر ہے، مگر اس کے لیے وہ اپنی رائے ہم پر مسلط نہیں کرتا بلکہ ہمیں اپنے آپ پر اور دنیا پر ہنسا کر ایسا کرتا ہے ___ کولمبیا میزورین

Book Attributes
Pages 288

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good