- Writer: Obaidullah Kehar
- Category: Novels
- Pages: 128
- Stock: In Stock
- Model: STP-2890
قدرت کا ایک عجیب اور پُراسرار مظہر، یعنی جنات، بھوت پریت اور آسیب! جی ہاں۔ ان مظاہر کا سامنا عام روز مرہ کی زندگی میں بھی ہوتا ہے اور سیاحت کے دوران بھی ہوجاتا ہے۔
عبیداللہ کیہر نے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی سیاحت کی ہے۔ پاکستان کے تقریباً سارے ہی خطے دیکھ ڈالے ہیں۔ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر، کشمیر اور گلگت بلتستان، تقریباً ہر علاقے میں اپنے قدموں کے نشان چھوڑے ہیں اور یہ سفر ابھی جاری ہیں۔ ان سیاحتوں میں جہاں عبیداللہ کیہر کے دل کو لبھانے والے مسحور کن مناظر دیکھنے کو ملے اور مسافر نواز مہربان شخصیات سے واسطہ پڑا، وہیں کچھ سمجھ میں نہ آنے والے عجیب و غریب واقعات سے بھی پالا پڑا۔
صرف سفر میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی کچھ ایسی غیر مرئی چیزوں کا مشاہدہ ہوا کہ جن کو اگر بیان کیا جائے تو دوسرے تو مشکل سے یقین کریں، خود کو بھی یقین نہ آئے۔ لیکن یقین آئے یا نہ آئے، یہ واقعات بہرحال عبیداللہ کیہر پر، ان کے ہمسفر ساتھیوں اور ان کے عزیز و اقارب پر گزرے ہیں۔
ایسے ہی کچھ واقعات آپ کو پڑھنے کے لئے یہ ایک بہترین کتاب ہے- حقیقی اور سچی آسیبی کہانیاں-
Book Attributes | |
Pages | 128 |