Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Balochistan Ka Masla - بلوچستان کا مسئلہ - بلوچ قوم پرستی کا ایک جائزہ

Balochistan Ka Masla - بلوچستان کا مسئلہ - بلوچ قوم پرستی کا ایک جائزہ
-21 %
Balochistan Ka Masla - بلوچستان کا مسئلہ - بلوچ قوم پرستی کا ایک جائزہ
Rs.1,100
Rs.1,400

حالیہ برسوں میں’’مسئلۂ بلوچستان‘‘ نے اپنے سٹریٹجک محل وقوع کے باعث مغربی دنیاکی توجہ حاصل کرلی ہے۔اس ضمن میں صحافیوں اوردانشوروں سمیت متعدد افرادنے مختلف قسم کے مضامین تحریرکیے ہیں۔انہوں نے زیادہ تر سپرطاقتوں کے درمیان مخالفت کے تناظرمیں اور بلوچستان کی قومی تحریک اوراس کی طرف سے خودارادیت کے مطالبے کونظراندازکرتے ہوئے بلوچستان کے مسئلے کاتحقیقی جائزہ لیاہے۔اس تحقیقی کتاب کامقصد یہ ہے کہ بلوچ قوم پرستی اور1948ء تک حق خودارادیت کے مطالبے کے تاریخی پس منظرکاتحقیقی جائزہ لیاجائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ بلوچ قوم پرستی کی ابتدا کیسے اورکب ہوئی ۔ایران،افغانستان اور برصغیر پاک وہندکے متعلق بہت سی کتب تصنیف کی گئی ہیں لیکن ان میں سے چندکتب ہی میں بلوچستان کے متعلق کچھ لکھاگیاہے۔ جہاں تک مصنف کاخیال ہے،ابھی تک بلوچستان کی سیاسی تاریخ کے موضوع پرکوئی ایسی واحد اورجامع تحقیق دستیاب نہیں جوبلوچستان مسئلے کی حقیقی تصویرپیش کرسکے۔کتاب میں حوالوں کے علاوہ ،اہم مختصرتحریریں بھی دی گئیں ہیں تاکہ ان کتاب میں مذکورنکات کی بخوبی وضاحت ہوسکے۔اس ضمن میں چند مختصر خودنوشت سوانح عمریوں کے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔


’’بلوچستان کا مسئلہ، بلوچ قوم پرستی کا ایک جائزہ‘‘ دنیا کے معروف دانشور عنایت اللہ بلوچ کی تصنیف The Problem of Greater Baluchistan: a Study of Baluch Nationalism کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک مستند تحقیقی کتاب کے طور پر جانی جاتی ہے۔ عنایت اللہ بلوچ کی تحریریں اور خصوصاً یہ کتاب امریکہ، یورپ اور دنیا بھر میں بلوچستان پر حوالے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔ یہ کتاب بلوچ تاریخ ، بلوچ قومیت اور بلوچستان کے مسئلے پر معلومات اور حقائق کا خزینہ ہے۔ خطے کی سیاست، مشرقِ وسطیٰ کی سیاست، پاکستان کی سیاست و تاریخ اور بلوچستان کے مختلف مسائل کو سمجھنے میں معاون یہ کتاب ہمیں ایسے حقائق سے روشناس کرواتی ہے جو کسی بھی دوسری کتاب میں دستیاب نہیں۔

Book Attributes
Pages 335

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good