Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Bartanvi Istaemriat : No Aabadiat, Rud No Abadiat awr Jadeediat Ka Mutalia - برطانوی استعماریت

Bartanvi Istaemriat : No Aabadiat, Rud No Abadiat awr Jadeediat Ka Mutalia - برطانوی استعماریت
-25 % Sold Out
Bartanvi Istaemriat : No Aabadiat, Rud No Abadiat awr Jadeediat Ka Mutalia - برطانوی استعماریت
  • Category: History Books 
  • Pages: 367
  • Stock: Sold Out
  • Model: STP-9489
Rs.900
Rs.1,200

نو آبادیات ،  رد نو آبادیت اور جدیدیت کا مطالعہ

پاکستان میں تاریخ کو کھوجنے کی جستجو کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ہمارے یہاں نئے زاویوں پر تحقیق شجر ممنوع ہے، اس شجر ممنوع پر تحقیق کا کام اکمل سومرو نے شروع کیا ہے۔ ہمیں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ محض ایک سیاسی تحریک کے نتیجہ میں برطانیہ یہاں سے رُخصت ہوا جبکہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدہ اٹلانٹک کا تذکرہ تک نہیں کیا جاتا، انھی مضامین میں انگریزوں کے میر جعفر کے ساتھ معاہدات کی دستاویز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، یہی معاہدات ہماری غلامی کی بنیاد بنے۔ میر جعفر کے ساتھ معاہدات کی ابتداء ہوئی اور معاہدہ اٹلانٹک پر آکر ختم ہوگئی، ہمیں یہ تاریخ نہیں بتائی جاتی، تاریخ ایک بہتا دریا ہے جسے آپ روک نہیں سکتے، اکمل سومرو کے مذکورہ مضامین میں اسی تحقیق کی جستجو نظر آتی ہے، تحقیقی مضامین کا یہ مجموعہ علمی دُنیا میں نئے دریچے کھولنے میں معاون ہوگا۔
✍️پروفیسرڈاکٹر امجد علی شاکر
محکوم ہندستانیوں پر یورپی گرفت قائم رکھنے کے لیے جس علمی نکتہ نظر کو یہاں ترویج دی گئی اس کی بنیاد کالونیل ماڈرینٹی ہے، اس کی بنیاد پر فلسفہ کی تعبیر و تشکیل ہوئی اور تاریخ کے علم کو از سر نو مرتب کرایا گیا۔ نوآبادیاتی تناظر میں لکھی جانے والی تاریخ کو ادارہ جاتی ڈھانچہ میں منتقل کیا گیا اور تہذیب و فلسفہ سے متعلق بنیادی فکر کو تبدیل کر دیا گیا۔
اکمل سومرو کے مضامین میں نوآبادیاتی عہد کی ساخت کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ مختلف جگہوں پر نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں نوآبادیاتی تعلیمی، سیاسی، عدالتی ڈھانچہ قائم ہونے کے باعث، پاکستانی سماج کی اجتماعی قوت مرتکز ہوکر نتیجہ پیدا کرنے سے قاصر ہے۔ وہ سماج کے مسائل کی تشخیص کی جستجو میں ہیں، ان کا بنیادی تناظر، نوآبادیاتی ماضی اور پسِ نوآبادیاتی حال ہے، جس نوآبادیاتی پیرا ڈائم کو یہاں مسلط کیا گیا۔ چنانچہ ان مضامین میں اکمل سومرو انھی ماڈلز کو چیلنج کرتے ہیں۔ گویا وہ شواہد کی بنیاد پر آج کے مسائل کی تشخیص کرتے ہوئے ان کو ماضی کے حقائق کے ساتھ جوڑتے ہیں۔
✍️ڈاکٹر شاہ زیب خان
اسسٹنٹ پروفیسر
شعبہ انگریزی،پنجاب یونیورسٹی لاہور
Book Attributes
Pages 367

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good