-22 %
Basalamat Ravi - بسلامت روی
- Writer: Col. Muhammad Khan
- Category: Humour (Mazah)
- Pages: 248
- Stock: In Stock
- Model: STP-1299
- ISBN: 978-969-496-470-6
Rs.1,400
Rs.1,800
ہر لفظ دل چسپ۔ ۔ ۔ ہر سطر قہقہہ بار۔ ۔ ۔
اگر اس مبالغے سے تھوڑا غلو منہا کردیں اور کہا جائے کہ ہر واقعہ دل چسپ اور ہر حصہ قہقہہ بار تو کتاب کی صحیح تعریف ہوگی۔
بسلامت روی ستر کی دہائی میں کئے گئے سفر کا احوال ہے جو کرنل محمد خان کے
روایتی مزاحیہ انداز میں لکھا گیا ہے۔ ۔ ۔ اور خوب لکھا گیا ہے!۔
الفاظ کا بے مثال چناؤ، برمحل اشعار کا چھڑکاؤ، تراکیب کا الٹ پھیر، واقعات
کی روانی اور کرداروں کی حشر سامانی (جس میں غالب ذکر صنفِ نازک کے حُسن و
کمالات کا ہے) کتاب کے انفرادی نشان ہیں۔
ابتدائے احوال، سفر سے قبل پاکستان میں پیش آنے والی سرکاری رکاوٹوں سے
ہوتا ہے اور پی آئی اے کی ہوائی میزبانوں کا نہایت جامع اور دل آویز احاطہ
کرتا ہوا کراچی پہنچتا ہے۔ وہاں سے پھر لبنان کی دو روزہ سیاحت، جنیوا کا
دو روزہ قیام اور بالآخر برطانیہ کی سہ ماہی مصروفیات تک جا کر دم لیتا ہے۔
برطانیہ کے ماہ و دن سفر کا سب سے طویل حصہ ہیں۔ یہاں آکرکتاب کچھ سست روی
کا شکار نظر آتی ہے شاید غیر ضروری طوالت کی وجہ سے یا واقعات کی کسی حد
تک یکسانیت کی وجہ سے۔ تاہم برطانیہ کے بعد بڑی سرعت کے ساتھ پیرس،
فرینکفرٹ، استنبول اور تہران کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے جس کے بعد کتاب
ختم شُد۔ ۔ ۔ یوں جیسے کسی نے جلدی میں اپنا دفتر سمیٹ دیا ہو۔
اردو روایت کے عین مطابق اس سفرنامے میں بھی صنفِ نازک کی بھر مار ہے مگر
اس انداز سے کہ مسکراہٹ ہے چہرے پہ کھیلتی رہتی۔ اگر آپ خالصتاً وقت گزاری
کے لیے ہلکا پھلکا* مزاح پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کر
گی۔
اگر کتاب کچھ مختصر ہوتی تو یہ پنج ستارہ کی حقدار تھی مگر شاید جو
مجھے کمی لگی وہ کسی اور کی نظر میں خوبی ہو۔ ۔ ۔ آزمائیے اور بتائیے۔
Book Attributes | |
Pages | 248 |