Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Baseerat e Islam Bamuqabla Jadeed Ilhad - بصیرت اسلام بمقابلہ جدید الحاد

Baseerat e Islam Bamuqabla Jadeed Ilhad - بصیرت اسلام بمقابلہ جدید الحاد
-24 %
Baseerat e Islam Bamuqabla Jadeed Ilhad - بصیرت اسلام بمقابلہ جدید الحاد
Rs.1,900
Rs.2,500

محمد انور الماتریدی
کتاب کا اجمالی تعارف
  یہ کتاب الحاد کے بارے میں انساکلیوپیڈیا ہے اس میں الہیات اور الحاد کو وسیع تر تناظر میں بیان کیا گیا ہے الحادی مکاتب فکر فرقوں کے اساسی نظریات ، فکری اختلافات ، الحاد کے اسباب ، الحاد کے انسانیت سوز اثرات و نتائج ، ملحدین کی اقسام ، اور براعظم کے اعتبار سے الحاد کی ترویج کی درجہ بندی کی گئی ہے ، اس میں الحاد کے قدیم ، جدید مکاتب فکر کو بیان کیا گیا ہے نیز عربی تہذیب میں الحاد کا عروج اور امام ابوحنیفہ ، امام ماتریدی ، امام غزالی کے کردار کو بیان کیا گیا جہنوں نے الحاد کا رد کیا ہے اس کے علاوہ ملحدین کے مذہب پر اعتراضات ، وجود خدا پر اعتراضات کا تحقیقی اور سائنسی جواب دیا گیا ہے، اور وجود خدا کو سائنسی دلائل کے ذریعے ثابت کیا اور سائنسدانوں کی وجود باری تعالی پر ہونے والی گواہیوں کو بیان کیا گیا ہے ، ( کتاب کی ذیلی مباحث)

 اس کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:
پہلا باب :۔ اس باب میں الہیات کا تعارف ، اس کے اساسی نظریات و اختلافات ،الہیاتی مکاتب فکر کے فکری اختلافات کا تقابلی جائزہ، الحاد کا تعارف، الحاد کے اساسی نظریات و اختلافات ، الحاد کے انسانیت پر خطرناک اثرات و نتائج،الحاد کے اساسی اسباب ، ملحدین کی اقسام ، الحاد کے بین الاقوامی اثرات کومختصر طرز پر بیان کیا جائے گا -

دوسرا باب :۔ اس باب میں الحاد کی تاریخی ادوار ،قدیم یونانی الحاد اور ان الحادی مکاتب فکر کا بیان ، قدیم عربی الحاد اور ان الحادی مکاتب فکر کا بیان، جدید الحاد ، اس کے ذیلی ادوار ، نشاۃثانیہ، عہد عقلیت و تجربیت پرستی، عہد تنویر و روشن خیالی ، عہد جدیدیت اور مابعد جدیدیت کے تاریخی ادوار میں الحاد کا عروج اور سائنسی ارتقاء کے سبب جدیدالحاد پر ہونے والے زوال اور عہد حاضرہ کے " نئی جدید الحادی تحریک " کے مبلغین کا متشدد کردار کو مختصر طرز پر بیان کیا جائے گا -

تیسرا باب :۔ اس باب میں ایسے اساسی مباحث و اصولیات مذکور ہیں جن کی رعایت کرنے سے قاری اتنا باصلاحیت بن جاتا کہ وہ الحادی اعتراضات کے اندر موجود مغالطوں و مفروضات کی تشخیص کرکے ان کا علمی رد کرسکے اسی کے ساتھ ساتھ اس باب میں مذہب کی ضرورت و افادیت ، دین اسلام کی ضرورت و اہمیت ، اس دین کا دور حاضرہ کے عالمی مسائل و چیلنجز کا واحدو جامع نظام حیات ہونے کی حقیقت ، دینِ اسلام کے الہیاتی فکر کا جائزہ ، مذہب اور سائنس کے درمیان مصنوعی تفریق و اختلاف کا جائزہ ،اور مذہب و انسانیت کے بارے میں الحادی افکار کی غیر معقولیت کو مختصر طرز پر بیان کیا جائے گا-

چوتھا باب : اس باب میں وجود باری تعالی پر ہونے والے اعتراضات ، ان اعتراضات کی مفروضاتی بنیادیں پر گفتگو کی جائے گی اسی ضمن میں الحاد کے اساسی مفروضات ، مفروضہ قدیم کائنات ، مفروضہ عدمیت ، مفروضہ اتفاق ، مفروضہ از خود تخلیق کار ، مفروضہ فطرت ، مفروضہ ممکنہ کائنات ، جن کو وجود خدا کے متبادل قراردیتے ہوئے وجود خدا کا انکار کیا جاتا اور اعتراضات کئے جاتے ہیں ان اعتراضات کے عقلی و سائنسی جوابات دیئے جائیں گے -

پانچواں باب :۔ اس باب میں وجود کے تعارف ، اس میں موجود اختلاف ، اور مختلف مکاتب فکر کے اختلافی نظریات، وجود کے اثبات کے ضوابط پر گفتگو کی جائے گی اور اسی اصولی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے وجود باری تعالی کے اثبات پر پچیس عقلی و سائنسی دلائل پیش کیے جائیں گے۔

چھٹا باب :۔ اس باب میں وجود باری تعالی کے اثبات پر سائنسدانوں کی گواہیوں کو ان کے مستند کتب و ماخذ کے ساتھ پیش کیا جائے گا تاکہ الحادی نظریات و مبلیغین اپنی غیر سائنسی حیثیت کے ساتھ قطعی شکست کا سامنا کرسکے ۔

Book Attributes
Pages 392

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good