Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Agha Say Agha Nasir Tak - آغا سے آغا ناصر تک

Agha Say Agha Nasir Tak - آغا سے آغا ناصر تک
-8 %
Agha Say Agha Nasir Tak - آغا سے آغا ناصر تک
Rs.1,650
Rs.1,800

کتاب سے اقتباس:

یہ بڑا دلچسپ قصہ ہے۔ میں رات کے خبر نامہ کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ ایوان صدر سے اے ڈی سی کا فون آیا کہ صدریحییٰ جنرل منیجر سے بات کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ غالبا دسمبر کی چودہ یا پندرہ تاریخ تھی اور مشرقی پاکستان میں جنگ کی صورت حال بہت مایوس کن تھی ۔ میں گھبرا گیا کہ شاید خبر نامہ میں کوئی ایسی خبر چلی ہے جس کا صدر پاکستان نے نوٹس لیا ہے ۔ میں اے ڈی سے دریافت کرنا چاہتا تھا کہ ماجرہ کیا ہے مگر اس سے پہلے کہ میں کچھ کہہ سکوں اس نے کہا "The President is on line"۔ دوسری طرف یحیی خان بول رہے تھے اور میں ان کی ڈانٹ کے لئے تیار تھا۔ مگر ان کا موڈ بہت اچھا تھا۔ انھوں نے بڑے خوشگوار انداز میں مجھ سے کہا۔۔ آپ ابھی تک دفتر میں ہیں؟” میں نے کہا "جی ہاں میں خبر نامہ ختم ہونے تک ٹھہرتا ہوں ۔ " انھوں نے بڑے دوستانہ انداز میں" یار ہمارا ایک کام کردو... میرے کچھ دوست میرے پاس بیٹھے ہیں ، ہماری شرط لگی ہے کہ اگر ہو سکے تو خبروں کے بعد یہ گانا لگوادو" کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا "

یہ سقوط ڈھاکہ سے دودن پہلے کی بات ہے۔اس واقعہ سے صدر کا ملکی حالات سے عدم دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے -

Book Attributes
Pages 383

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good