Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Jon Elia Hayat Aur Shairi - جون ایلیاء حیات اور شاعری

Jon Elia Hayat Aur Shairi - جون ایلیاء حیات اور شاعری
Jon Elia Hayat Aur Shairi - جون ایلیاء حیات اور شاعری
Rs.800

" جون ایلیا سے متعلق گذشتہ دنوں جو مقالات اور مضامین شائع ہوئے ان میں ڈاکٹر نیہا اقبال کی کتاب " جون ایلیا،حیات اور شاعری " کے بارے میں ارباب نظر کا خیال ہے اور بالکل صحیح ہے کہ اس مقالے کا امتیاز یہ ہے کہ یہ واقعتا تحقیقی مقالہ ہے اور اس میں " عوامی اور سطحی پسند و ناپسند سے الگ ہٹ کر " جون ایلیا کے کلام کو پرکھنے اور اس کی ادبی قدر و قیمت کے تعین کی ایک سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ نیہا اقبال کا تعلق جون ایلیا کے وطن اور ہندوستان کے مردم خیز خطہ امروھہ سے ہے۔انہوں نے جون کی تخلیقات اور شخصیت سے متعلق تحقیقی مقالے کی اشاعت کے بعد بھی جون مطالعات سے اپنا تعلق قائم رکھا ہے۔نتیجے کے طور پر جون ایلیا کی شخصیت اور تخلیقی جہات سے متعلق ان کی ترتیب" جون ہونا کوئی مذاق نہیں" منظر عام پر آگئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ نیہا اقبال کی پچھلی کتاب کی طرح اس کتاب کو بھی قبول عام حاصل ہوگا اور یہ کتاب جون شناسی کی نئی جہتوں کی جانب رہنمائی کرے گئی۔ نیہا اقبال اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی انہماک اورسنجیدگی کے ساتھ علمی تلاش و تفحص اور ادب و شائستگی کے سبب سے الگ شناخت رکھتی ہیں میں ان کی نئی کتاب کی اشاعت پر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔

پروفیسر سراج اجملی

Book Attributes
Pages 304

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good