- Writer: Raza Ali Abidi
- Category: History Books
- Pages: 125 + 32
- Stock: In Stock
- Model: STP-1907
- ISBN: 969-35-1596-X
یہ کتاب برطانیہ کی ملکہ وکٹوریا اور ان کے ایک ہندوستانی ملازم عبد الکریم جو بعد ازاں منشی عبد الکریم کے نام سے مشہور و معروف ہوئے، کے انوکھے رشتے پر روشنی ڈالتی ہے۔ 1887ء میں ملکہ وکٹوریاکے عہد کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ان کے ذاتی خدمت گار کی حیثیت سے ہندوستان کے شہر آگرہ سے 24 سال کے عبد الکریم کو لندن بھیجا گیا اور دیکھتے دیکھتے یہ معمولی خدمت گار اور خانساماں ملکہ کا قریبی دوست اور معتمدِ خاص بن گیا۔ ا سے پہلے منشی کا عہدہ دیا گیا اور بعد میں اسے ملکہ کا پہلا ہندوستانی سیکریٹری ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ عبد الکریم سے ملکہ نے اردو زبان بھی سیکھی اور ہندوستان کی تہذیب و ثقافت اور رسم و رواج کی معلومات بھی حاصل کی۔ عبد الکریم نے انہیں خالص ہندوستانی پکوانوں سے بھی روشناس کرایا۔ ملکہ وکٹوریا نے عبد الکریم کو برطانیہ اور ہندوستان میں کئی جاگیریں بھی عطا کی تھیں۔ 1901ء میں ملکہ کی وفات کے بعد ان کے بیٹے شاہ ایڈورڈ ہفتم نے منشی عبد الکریم کو برطرف کر کے ہندوستان واپس بھیج دیا۔ 46 سال کی عمر میں آگرہ میں عبد ل کا انتقال ہو گیا۔
اس کتاب کا موضوع صرف تاریخ ہی نہیں ہے، بلکہ انگریزوں کی برصغیر میں حکومت، روز و شب کا احوال بھی درج ہے۔ یہ کتاب مشہور عام تاریخ جیسے موضوع کے ساتھ مکمل انصاف کرتی ہے۔ کتاب میں 20 ابواب ہیں، کتاب کے آخری صفحات میں منشی عبد الکریم کے ورثا اور ملکہ وکٹوریا کی طرف سے منشی عبد الکریم کو ملے ہوئے تحائف کے عکس اور نادر و نایاب تصاویر بھی موجود ہیں جس سے کتاب کی اہمیت اور افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 125 + 32 |