Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Matae Sham e Safar - متاع شام سفر

Matae Sham e Safar - متاع شام سفر
-25 %
Matae Sham e Safar - متاع شام سفر
Rs.900
Rs.1,200

زندگی کی شاہراہ پر محو سفر مسافر کے پاس وقتِ شام وہ قیمتی خزانہ ہوتا ہے جسے وہ کسی قیمت گنوانا نہیں چاہتا۔ متاعِ شامِ سفر میں انور عباسی صاحب نے اپنی زندگی کا حاصل شدہ وہی قیمتی خزانہ قارئین کی نذر کیا ہے۔ کتاب انسان کو صدیوں کے سفر پر لے جاتی ہے، طویل مسافتیں کتابوں کے ذریعے پلک جھپکتے میں طے ہو جاتی ہیں۔ محمد انور عباسی کی کتاب ”متاع شامِ سفر“ کو پڑھتے ہوئے ایک عہد نگاہوں کے سامنے گھومتا ہے۔ رسم ورواج، حالات و واقعات، ماضی کے دلچسپ قصے، مقامی ثقافت کے مٹتے رنگ و نقوش کو اس کتاب میں سمو دیا گیا ہے۔ قاری بغیر کسی الجھن کے کتاب کی روانی کے ساتھ بہتا چلا جاتا ہے۔ گزری صدی میں بہت سی حیرت انگیز باتیں اور دلچسپ واقعات گزرے ہیں جو آج کے دور میں ناپید ہو چکے ہیں۔ عباسی صاحب کی یہ کتاب آپ کو ماضی کی بھول بھلیوں میں لے جاتی ہے۔ گم گشتہ واقعات اور ماضی میں گزرے لوگوں کے درمیان قاری یوں گھومتا ہے جیسے وہ ان سب کا حصہ ہو۔

انور عباسی صاحب نے اپنی خودنوشت میں اپنی زندگی کے ایام کو کھول کر رکھ دیا ہے، یوں جیسی کوئی کھلی کتاب ہو اور جو چاہے پڑھتا جائے۔ محمد انور عباسی کا تعلق کشمیر کے ایک پسماندہ گاؤں سے تھا۔ زندگی نے انگلی تھام کر انھیں کراچی اور پھر وہاں سے سعودی عرب پہنچا دیا اور شاید یہ اس پاک سرزمین پر گزری زندگی کا اعجاز ہے جو انھوں نے اپنی کتاب کا انتساب ”کائنات کی عظیم ہستی کے نام کیا ہے جن کے لئے یہ دنیا وجود میں آئی۔“ مذہب ہو یا معاشرت، اخلاقی زندگی ہو یا پھر روزمرہ کے معاملات، مصنف نے اپنی سوانح عمری میں ہر چیز کو دیانت داری سے بیان کیا ہے۔

Book Attributes
Pages 474

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good