Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے

Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
-21 %
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Poory, Aadhy Adhoory - پورے آدھے ادھورے
Rs.700
Rs.890

یہی سلامت اللہ مہدی تھے جنہو ں نے کے .آصف کی فلم مغل اعظم کی شوٹنگ کے لیے تیرہ ہاتھیوں کی فراہمی کا ٹھیکہ لیا تھا۔ایڈوانس کی رقم وہ خرچ کربیٹھے تھے۔ادھر مغل اعظم اور شیخو کی فوجیں آمنے سامنے اس انتطار میں تھیں کہ ہاتھی آئیں تو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں۔ سلامت اللہ مہدی نے کے .آصف کو جو کچھ بتایا تھا اس کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ پہلے دن جب ہاتھی میدان میں ہونے چاہیے تھے تو اس وقت وہ ستائیس میل دور تھے، دوسرے دن بیس میل، تیسرے دن زبردست آندھی کی وجہ سے اسی جگہ، چوتھے دن دس میل اور پانچویں دن جب وہ منزل سے صرف دو میل دور تھے، نہ جانے کیسے بھڑک اٹھے اور جس کا جدھر منہ اٹھا ،وہ اسی سمت بھاگ لیا۔
’’میری فلم کا کیا ہوگا؟‘‘۔ ٹیلی فون پر کے .آصف نے پوچھا۔
’’میں تیرہ ہاتھیوں کی قیمت کہاں سے چکاؤں گا؟‘‘ ۔سلامت مہدی نے جواب دیا۔
کئی مہینوں بعد جب مغل اعظم کا ذکر نکلا تو سلامت اللہ مہدی نے عابد سہیل کو ہنستے ہوئے بتایا کہ’’ ایسے گھمسان کے رن میں بس ایک ہی ہاتھی سونڈ اٹھائے ہوئے کھڑا ہوا ہے ۔‘‘ -----
شمیم احمد کرہانی نے خاکے کی تعریف میں کہا تھا: خاکہ نگاری ادب کی ایک صنف ہے جس میں شخصیتوں کی تصویریں اس طرح براہ راست کھینچی جاتی ہیں کہ ان کے ظاہر و باطن دونوں قاری کے ذہن نشین ہوجاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے قاری نے نہ صرف قلمی چہرہ دیکھا ہے بلکہ خود شخصیت کو دیکھا بھالا اور سمجھا بوجھا ہے۔‘‘ عابد سہیل کی یہ کتاب ’’پورے ،آدھے، ادھورے‘‘ شمیم کرہانی کی تعریف پر پوری اترتی ہے ۔
پورے ، آدھے ادھورے ۔۔۔ زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 137
خاکے ۔۔ عابد سہیل ( لکھنؤ )

Book Attributes
Pages 224

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good