- Writer: Xi Jinping
- Category: Biography
- Pages: 557
- Stock: In Stock
- Model: STP-12828
چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی نومبر 2012ءمیں منعقد ہونے والی اٹھارھویں نیشنل کانگریس کے بعد پوری پارٹی اور چینی عوام کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے شی چن پنگ کی بطور جنرل سیکرٹری سربراہی میں نئی مرکزی قیادت میسر آگئی۔ ان مسائل اور چیلنجوں میں مزید گہرائی میں جاکر اصلاح اور کشادہ روی کوجاری کرنا، قومی نظامِ حکمرانی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور چینی قوم کی عظیم نشاةِ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کی عظیم قوت کو مجتمع کرنا شامل ہیں۔ سی پی سی کی قیادت میں ملک چینی خصوصیات کی حامل اشتراکیت کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
چین دنیا میں توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ چین میں کیا تبدیلیاں آرہی ہیں اور وہ تبدیلیاں باقی دنیا پر کیسے اثر انداز ہوں گی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے طور پر شی چن پنگ نے مختلف موضوعات پر بہت سی تقریریں کی ہیں۔ ان تقریروں میں انہوں نے اپنے خیالات، نظریات اور اندازے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس بدلتے ہوئے دور میں اپنی پارٹی اور ملک کے حوالے سے بہت سے اہم نظریاتی اور عملی سوالات کے جواب بھی دیئے ہیں۔ ان کی یہ تقریریں نئی مرکزی قیادت کے فلسفے کی حامل ہیں۔
بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کا جواب دینے اور چینی حکومت کے فلسفے اور اس کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کے بارے میں باقی دنیا کی سمجھ بوجھ بڑھانے کے لیے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی لٹریچر ریسرچ آفس اور چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے مل کر اس کتاب ”چین کی طرزِحکمرانی“ کی اشاعت کے لیے کام کیا ہے۔
یہ کتاب شی چن پنگ کے 15 نومبر 2012ءسے لے کر 13 جون 2014ءتک اہم تصنیفات پر مبنی ہے۔ یہ تقریروں، مباحثوں، انٹرویوز، ہدایات اور خط و کتابت پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل 79 مضامین کو 18ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، اور قارئین کو چین کے معاشرتی نظام، تاریخ اور تمدن کے بارے میں سمجھانے کے لیے حواشی بھی شامل کیے ہیں۔
اس کتاب میں شی چن پنگ کی کام اور روزمرہ زندگی پر مبنی 45 تصویریں بھی شائع کی گئی ہیں۔ یہ تصاویر زیادہ ترچین کی کمیونسٹ پارٹی کی 2012ءمیں منعقد ہونے والی اٹھارھویں نیشنل کانگریس سے اب تک کی ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 557 |