- Writer: Abdul Malik Mujahid
- Category: Children Books
- Pages: 80 Coloured (Card Cover)
- Stock: In Stock
- Model: STP-2918
- ISBN: 978-996-574-366-9
رسول اللہ ﷺ کے دس ساتھی وہ تھے جنہیں آپ نے ان کی زندگی ہی میں جنت کی بشارت دے دی تھی۔ یہ عشرہ مبشرہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کہلاتے ہیں، یعنی "بشارت دیے گئے دس"۔ ان میں چاروں خلفائے راشدین ابوبکر و عمر، عثمان و علی اور طلحہ و زبیر، سعد و عبدالرحمٰن اور سعید و ابوعبیدہ شامل ہیں۔ ان پاک نہاد ہستیوں نے رسولﷺ سے براہ راست فیض پایا اور قرآن و سنت کی تعلیمات کوامت تک پہنچانے میں گرانقدر حصہ لیا۔ ان میں اجل صحابہ کرام کی سیرت و کردارہمارے لیے سامانِ ہدایت اور تعلیم و تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔
اصحاب عشرہ مبشرہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت کے چیدہ چیدہ واقعات کا مجموعہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے تاکہ وہ اسلام کی ان عظیم ہستیوں کے پاکیزہ کردار و عمل سے آگاہ ہوسکیں اور ان کی روشنی میں ان کی زندگی حسنِ تربیت سے آراستہ ہو سکے۔ بچوں کے علاوہ بڑے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی باتیں ہر مسلمان کے لیے نورِبصیرت اور واجب التعمیل ہیں۔ ان پاکباز ہستیوں کی سیرت اور سوانح حیات سے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی روشن کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی پایے۔
Book Attributes | |
Pages | 80 Coloured (Card Cover) |