- Writer: Farzeen Lehra
- Category: Children Books
- Pages: 64
- Stock: In Stock
- Model: STP-13594
جادوئی انگوٹھی -
ایک زمانہ تھا جب مجھے انگریزی کہانیاں پڑھنا بالکل پسند نہیں تھا۔ تب میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ ہمارے اسکول آغا خان اسکول کھارادارمیں ایک اصول تھا کہ اسمبلی کے بعد پورے اسکول کو دس منٹ مطالعہ کے لیے دیے جاتے تھے۔ ان دس منٹ میں نہ صرف ہم تمام طالبات ، اساتذہ پرنسپل صاحبہ بلکہ اسکول میں صفائی کی خدمات انجام دینے والا عملہ بھی اپنے ہاتھوں میں کتاب تھامے کہیں نہ کہیں براجمان نظر آتا تھا۔ ان دس منٹ میں جس کو جو کتاب ملتی اسی کا مطالعہ ضروری تھا۔ اردو پڑھنے میں تومزہ آتا ہی تھا لیکن جب لیڈی برڈ کی دلچسپ تصویر سے مزیّن کتاب زیر مطالعہ آئی تو بُرا سا منہ بنا کر کتاب کھولی تھی لیکن وہاں تو مانو ایک نئے جہان سے آشنائی ہوئی۔ یہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے دیسی کھانے کے شوقین کو پہلی بار بدیسی ذائقہ چکھایا جاۓ اور وہ بےاختیار"واہ" کہہ اٹھے۔ دس منٹ چٹکی بجاتے گزر گئے تھے اور میں اگلے دن مزید پڑھنے کے لیے بیقرار تھی۔ یوں میری انگریزی کتب سے دوستی شروع ہوئی تھی۔
اور آج، "the magic ring" کا آسان اور بامحاورہ ترجمہ “جادوئی انگوٹھی” کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے وہ بچے، جو انگریزی ادب سے متعارف نہیں، اس کہانی کا اردو ترجمہ پڑھ کر بہت لطف اندوز ہونگے۔
آپ کی آراء کا بےصبری سے انتظار رہے گا۔
فرزین لہرا
Book Attributes | |
Pages | 64 |