- Writer: Leena Hashir
- Category: Short Stories
- Pages: 256
- Stock: In Stock
- Model: STP-9127
- ISBN: 978-969-662-473-8
میرے لیے یہ بات انتہائی باعثِ مسرت ہے کہ میری بیٹی (لینہ حاشر) کے مضامین کا مجموعہ ’’دھنک کا آٹھواں رنگ‘‘ کے نام سےشائع ہو رہا ہے۔ لینہ کے قلم کو بڑی دردمندی عطا ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُسے ایک دلِ حسّاس سے نوازا ہے۔ محروم، مجبور اور مظلوم انسانوں کے لیے وہ ایک سُلگتی ہوئی ہمدردی ہے۔ اُس کی تحریروں میں افسردگی بھی ہے اور شگفتگی بھی.... نوحۂ غم بھی، نغمۂ شادی بھی۔ لیکن افسردگی کا پلّہ بھاری ہے۔ شگفتگی بھی بیشتر شدید طنز کا پیرایہ لیے ہوئے ہے۔ ان مضامین کے دامن میں انسانی سفّاکی، بے حِسی اور بربریت سے لبریز ایسی سچّی کہانیاں بھی ہیں جو رُلا رُلا دیتی ہیں۔ وطن کی سیاسی اور سماجی اَبتری پر بھی وہ خون کے آنسو روتی ہے.... لینہ حاشر ساری انسانیت کی محبّت سے سرشار ہے۔ میری خدمت کا تو اُسے ہر دم خیال رہتا ہے۔ مجھ سے وہ اتنی محبّت رکھتی ہے جس کا اندازہ لگانا بھی میرے لیے دُشوار ہے۔ میں اس کتاب کی اشاعت پر لینہ بیٹی کو اس دُعا کے ساتھ دِلی مبارک دیتا ہوں کہ .... اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!
انور مسعود
Book Attributes | |
Pages | 256 |