Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Danish Say Muqalma - دانش سے مکالمہ

Danish Say Muqalma - دانش سے مکالمہ
-40 %
Danish Say Muqalma - دانش سے مکالمہ
  • Category: Biography 
  • Pages: 335
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-13610
Rs.600
Rs.1,000

ہر زندگی، خواہ وہ فرد کی ہو یا قوم کی، وقت کے ایک خاص دورانیے کے بعد ایک خاص ڈھرے پر چلنے کی عادی ہو جاتی ہے اور رفتہ رفتہ یہی اندازِ زیست اس کے لیے تقدس حاصل کر لیتا ہے۔ اس تقدس کی چھان پھٹک ضروری ہوتی ہے، تاکہ اصل کو فرع سے، اہم کو غیر اہم سے اور اصول کو فضول سے دور رکھا جا سکے۔ سجاول خان رانجھا نے ان مکالمات میں یہی فریضہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے معاصر عہد کی ایسی شخصیات کو منتخب کیاہے جن کی دلچسپیاں متنوع اور وابستگی مختلف شعبہ ہائے حیات سےہے۔ اور جو اپنےاپنے شعبے میں اختصاص رکھتے ہیں اور اس بارے میں غور و فکر کے عادی ہیں۔ اس نیرنگی نے کتاب کے مندرجات کو ہر قسم کا ذوق رکھنے والےقارئین کے لیے دلچسپی کا سامان بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر نجیبہ عارف
دانش سے مکالمہ کرنے کا حوصلہ اور صلاحیت بذات خود دانش مندی کی متقاضی ہے۔ اچھا سوال آدھا جواب تو ہوتا ہی ہے، اچھے جواب کے امکان میں اضافہ کا سبب بھی۔ اس کتاب میں پیش کئے جانے والے مصاحبوں میں سوالات کا معیار ہی جواباً آنے والی دانش کا محرک رہا ہے۔ زمین و آسمان سے لےکر سیاسی ، ادبی و الہیاتی موضوعات تک اور سائنس و ٹکنالوجی سے روحانیات و تصوف تک ہر عنوان سے اس کتاب میںموجود اہل علم کے افکار قاری کے ذہن کی زرخیزی میں اضافہ کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ ہر سطح اور مزاج کے قارئین کے لیے اس کتاب میں دلچسپی کا اتنا سامان ہے کہ تفکر و تدبر کی کئی منزلیں سرہو سکتی ہیں۔

شاہد اعوان

Book Attributes
Pages 335

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good