- Writer: Abdal Bela
- Category: Novels
- Pages: 1799
- Stock: In Stock
- Model: STP-2007
- ISBN: 969-35-1812-8
درجن بھر کہانی کتابوں کے پاکستانی مصنف ممتاز ادیب ڈاکٹر ابدال بیلاکا یہ ناول اردوادب کا ایسا شاہکار ہے جواشاعت کے پہلے دن سے سیدھاکلاسیکل ادب کا حصہ بن رہا ہے ۔ دلچسپ ایسا کہ پڑھنے والے کو پکڑ کے بیٹھ جاۓ ۔ مجال ہے جوکوئی اسے پڑھناشروع کرے اورختم کیے بغیر دم لے لے۔ایک جام جہاں نما ہے ۔ موضوعات کی رنگارنگی ، نہ بھولنے والے کردار آرائش تشبیہات منظرکشی اور کمال جزئیات نگاری ۔ مہمات معلومات حسن ومحبت فلسفۂ تصوف اور انسانی نفسیات ۔ زندگی کا کونسارنگ ہے جوابدال بیلا نے نہ برتا ہو۔ انداز سیدھادل میں اترنے والا ہے ۔ ترکیب انوکھی کہ ایک نہیں کئی زمانوں میں بات کی گئی ہے۔ ایک طرف برٹش انڈیا اورقبل کی طلسماتی فضا ہے۔ساتھ آج کی دلفریب دنیا۔کہیں’’صاحباں‘‘طوائف کی ہوش رہائی ہے،کہیں’’سائیں بگوشا‘‘ کا دلوں پر راج ۔ کہیں’’رانی چان کور‘‘ کی راجیہ ہے کہیں ’’میم صاحب‘‘ کا سنہراذکر ’’ارمیلا‘ کے ساتھ ہیجان انگیز ٹرین کا سفر ہے تو کہیں’نا نگا‘‘ برما کا عفریت ۔ دیوارام کا اندھا بے بس قتل ہے تو کہیں’’ڈاکو بھگت سنگ‘ کی کبیر جگتی۔ ’’لال خان‘‘ سے ’’دہلی کی آخری کہانی تک ‘‘ غالب کے عہد کاحسن ثقافت ہے تو سیستان کے قصے بھی ۔’’ ہرنس کور‘ کی لائی لال آندھی ہے تو و ہیں’’گملوں والی حویلی‘‘ کی اداس داستان بھی ۔اتنی کہانیوں کا ہجوم ہے پھر بھی ہر کردار ہر کہانی ہر واقعہ ہیرے کی کنی سے تراشا تیکھا اور نا قابل فراموش ۔
Book Attributes | |
Pages | 1799 |