- Category: History Books
- Pages: 171
- Stock: In Stock
- Model: STP-6041
یہ کتاب اس فکر کی پیداوار ہے کہ دینی مدارس پر دہشت گردی کے تعلق سے لگائے گئے الزامات کا تمام تر پہلوؤں سے علمی و تحقیقی انداز میں جائزہ لیا جائے اور ان کے حقیقی اسباب و محرکات کی نشان دہی کی جائے تاکہ اس تعلق سے غیر جانبدار ذہنوں کے لیے حقیقت اور مفروضے میں فرق کرنا ممکن ہوسکے۔ پچھلے کئی سالوں سے تواتر کے ساتھ اس موضوع پر انگریزی اور اردو میں لکھا جارہا ہے۔اردو میں عام طور پر لکھنے والے خود مدارس کے فضلا ہیں۔ بعض اہم علما نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے لیکن کچھ فرق و استثنا کے ساتھ مجموعی طور پر اس کا اندازو اسلوب علمی و تحقیقی نہیں ہے۔عمومی طور پر ایسی تحریروں پر رد عمل اور انفعالی نفسیات کی چھاپ ہے جو غیر متوقع نہ ہونے کے باوجود بہرحال ایک قسم کی کمزوری ہے،جس کے بہت اچھے نتائج نہیں نکلتے۔ اپنے طور پر وہ ذہنوں پر مثبت اور دیر پا اثرات قائم کرنے میں ناکام رہتی ہیں بلکہ بسا اوقات برعکس طور وہ منفی تاثر پیدا کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔
اس کتاب میں دینی مدارس پر دہشت گردی کے الزام کا تفصیل کےساتھ جائزہ شامل ہے۔ اس تعلق سے الزام کے بیشتر نکات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے-
???? دینی مدارس اور دہشت گردی :الزام اور حقیقت
مصنف: ڈاکٹر یوگیندر سکند
مترجم: ڈاکٹر وارث مظہری
Book Attributes | |
Pages | 171 |