- Writer: Krishan Chander
- Category: Novels
- Pages: 175
- Stock: In Stock
- Model: STP-2680
کرشن چندر نے اس ناول میں طبقاتی کشمکش اور اقتصادی نابرابری سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کو دکھانے کی کوشش کی ہے- بنیادی طور پر انھوں نے تین طرح کے عناصر کو پیش کیا ہے۔ ایک عنصر وہ ہے جو سرمایہ دارانہ ذہنیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ حرص و ہوس کا شکار استحصال پسند طبقہ ہے- دُوسرا عنصر ہندوستان کے عام لوگوں کی ذہنیت کا مظہر ہے۔ اس میں مختلف سماجی گروہوں کے لوگ شامل ہیں جیسے دھوبی، نائی، لوہار، شاعر، پنڈت، پہلوان وغیرہ۔ یہ محنت کش عوامی طبقہ ہے، جو ذات پات، چھوت چھات اور مذہب کا سختی سے پابند ہے او رجس کا استحصال سرمایہ دار طبقہ کرتا ہے-تیسرا عنصر وہ ہے جو ایک ایسی تنظیم کی ضرورت محسوس کرتا ہے جو اس ظلم کی چکّی کو روک سکے۔ اسے سیٹھوں، مہاجنوں اور دیگر سرمایہ داروں سے کوئی واسطہ نہیں۔ البتہ وہ دوسرے پسماندہ طبقوں سے پُرامید ہے کیونکہ یہاں اب بھی زندگی کی حرارت اور انسانی سچائیوں کو قبول کر لینے کی جرأت باقی ہے۔ تاج دین، اس کی بیوی او رپنڈت کی بیوی ایسے ہی آدرش کو پیش کرتے ہیں۔ یہ کہنا حقیقت سے بعید نہ ہو گا کہ کرشن چندر کے ناولوں میں ایسے جواہر ریزے ملتے ہیں جو اُردو ناول نگاری کا گراں قدر سرمایہ ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 175 |