- Writer: Dr. Almas Rohi
- Category: Children Books
- Pages: 136
- Stock: In Stock
- Model: STP-1919
کہانی کہانی میں بچوں کو اردو حروف سکھانے کے لیے بلاشبہ یہ ایک بہترین کتاب ہے- ڈاکٹر الماس روحی صاحبہ نے ''الف'' سے لے کر ''ی'' تک - ہرحروف تہجی پر ایک کہانی لکھی ہے۔
”ایک حرف ایک کہانی“ بچوں کے لیے ایک مفید ترین کتاب ہے جس میں بچوں کو بہت ہی خوب صورت اوردل چسپ انداز میں اردو حروف سے آشنا کروایا گیا ہے،اس کے مطالعے سے بچےغیرمحسوس طریقےسے لفظوں کی شکل، مفہوم اور صوت سے واقف ہو جائیں گے۔بچے کہانی کی انگلی پکڑ کر”حرف نگر“ اور پھر لفظوں کے جہاں میں جاتے ہیں، جہاں انھیں ”آ“ سے آلو میاں، ”ا“ سے انار اور کہیں ”پ“ سے پری اور ”ت“ سے تتلی اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے، خربوزے کھانے ہوں تو ”خ“ سے خان پور کے خربوزے آموجود ہوتے ہیں۔یہ کتاب بہت ہی مزے مزے کی کہانیوں پر مشتمل ہے،چوں کہ ان کہانیوں میں مزے مزے کی کھانے پینے کی اشیاء کا ذکر ہے،اس لیے بچے ان کہانیوں کو مزے لے لے کر پڑھیں گے-
یہ کتاب بچوں کی نصابی و ادبی تقاضوں کو احسن طریقے سے پورا کرے گی۔
Book Attributes | |
Pages | 136 |