Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Hindustan - ہندوستان

Hindustan - ہندوستان
Hindustan - ہندوستان
New -30 %
Hindustan - ہندوستان
Hindustan - ہندوستان
Hindustan - ہندوستان
Rs.700
Rs.1,000

ہندوستان میں تہذیب کی ابتداء اگرچہ وادی سندھ کی تہذیب سے ہوئی لیکن یہ تہذیب حادثات کے ہاتھوں زوال کا شکار ہو کر مٹی میں مدفون ہو گئی۔ ہندوستان کی تاریخ آریاؤں کی آمد سے شروع ہوتی ہے جو 1500 قبل مسیح میں ہندوستان میں آنا شروع ہوئے تھے ۔ 1920 عیسوی میں جب ہر پہ اور موہنجو داڑو دریافت ہوئے تو تاریخ کی ابتداء 5000 قبل مسیح سے شروع ہو گئی۔ آریاؤں کی تہذیب کی بنیاد مذہب اور فلسفے پر تھی۔ ان کے ویدک عہد میں مذہبی کتابوں کا ذکر ہے۔ جن سے ان کے مذہبی عقیدے کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ اسی عہد میں ہندوستان مختلف ریاستوں میں تقسیم ہوا۔ ان کی آپس کی جنگیں تاریخ کا اہم موضوع ہیں۔ تیرویں صدی میں ترکوں نے ہندوستان میں اپنی حکومت قائم کی۔ یہ اپنے ساتھ نیا طرز تعمیر نئی صنعتیں اور آب پاشی کے نئے نظام کو ساتھ میں لائے۔ ترکوں کی حکومت نے ہندوستان کی سیاست کو بدل ڈالا اور ایک لحاظ سے ہندوستان قدیم عہد سے جدید دور میں آیا۔
سلاطین کے بعد ہندوستان میں مغلوں کی حکومت قائم ہوئی۔ مغلوں کے شہنشاہ اکبر نے تمام مذاہب کو آپس میں ملایا اور رواداری کی پالیسی کو اختیار کیا۔ مغل دور ہی میں فتوحات کے ذریعے ہندوستان کو سیاسی طور پر متحد کیا۔ یہ دور اس لحاظ سے قابل ذکر ہے کیونکہ اس میں ادب، آرٹ ہتعمیرات موسیقی اور ادب آداب کی روائتیں قائم ہوئیں ۔ مغل زوال کے بعد یہاں برطانوی حکومت کا قیام عمل میں آیا۔ انگریز اپنے ساتھ یورپی تہذیب اور اس کے علوم وفنون کو اپنے ساتھ لائے ۔ انگریزوں کی آمد نے ہندوستان کے سماج کو بدل ڈالا اور اشرافیہ کا ایک ایسا طبقہ پیدا ہوا جو مغربی تعلیم یافتہ تھا اور مغرب کی تہذیب کو اختیار کر چکا تھا۔ ان کی مدد سے انگریزوں نے ہندوستان پر اپنا تسلط قائم کیا اور یورپی تہذیب کو ہندوستان میں روشناس کرایا۔ اس نے ہندوستانی سماج کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جدید طبقہ جو یورپی تہذیب کا حامی تھا اور اکثریت جو قدامت پرست تھی اور جن کی اپنی ہی دنیا تھی۔ انگریزوں کے جانے کے بعد بھی برصغیر ہندوستان میں یہ تقسیم جاری رہی۔

Book Attributes
Pages 264

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good