ڈاکٹر اسلم بھٹہ آسٹریلیا میں رہتے ہیں لیکن دِل بن دیکھے ہی ترکی کو دے
بیٹھے تھے، چار سال پہلے وہاں پہنچے اور اپنے ’’محبوب‘‘ سے براہِ راست
تعارف حاصل کیا۔ تین ہفتے کا یہ سفر اُن کی زندگی کے یادگار لمحات میں
تبدیل ہو گیا۔ ترکی اور ترکوںکو انھوں نے بہت قریب سے دیکھا، تاریخی مقامات
کی سیر ..