- Writer: Maulana Rumi
- Category: Sufism
- Pages: 250
- Stock: In Stock
- Model: STP-11300
- ISBN: 978-969-662-509-4
میورئیل موفروئے اپنی تخلیقات میں روحانیت کی کھوج کے لیے شہرہ رکھتی ہیں۔ مختلف ثقافتوں اور ان کی روایات کے بارے میں گہرے تجسّس نے انھیں ایک ایسی ادیبہ کے طور پر متعارف کروایا ہے جو اپنی کہانیوں میں روحانیت کی خوبصورت آمیزش کرنا جانتی ہیں۔ اگرچہ ان کا نسبی تعلّق فرانس سے ہے لیکن وہ انگریزی میں لکھتی ہیں اور ممتاز ادیبہ ہیں۔ اُنھوں نے وائس آف امریکا سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد وہ بی بی سی لندن سے بطور صحافی اور ریڈیو پروڈیوسر منسلک ہوگئیں۔ 1997ء میں بی بی سی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی کتاب ‘‘Breathing Truth’’ عظیم فارسی شاعر مولانا جلال الدین رُومی کے اقوال اور حکایات کا مجموعہ تھی۔ بعدازاں ان کا اوّلین ناول"Rumi's Daughter"شائع ہوا۔ 2004ء میں شائع ہونے والی یہ دلکش کتاب قارئین کو مشہور فارسی شاعر اور صوفی جلال الدین رُومی کی لے پالک بیٹی ’کیمیا خاتون‘ سے متعارف کراتی ہے۔ اس ناول کے ذریعے میورئیل نے عرفانِ ذات کی پیچیدگیوں اور روشن خیالی سے مملو روحانیت کو نہایت مہارت سے بیان کیا ہے۔ انھوں نے بڑی چابک دستی کے ساتھ تاریخ کے تحقیقی مواد کو اپنی تخیلاتی کہانی کے ساتھ ہم آمیز کر کے ایک واضح اور مستند بیانیہ تخلیق کیا ہے۔ اس ناول کا نو زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ زیرِ نظر اُردو ترجمہ اس کتاب کا دسواں ترجمہ ہے۔ فارسی شعروادب سے اپنی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے، میورئیل نے اس کے بعد اپنا دوسرا ناول ‘‘The Garden of Hafez’’ لکھا، جس کا تانا بانا مشہور شاعر حافظ شیرازی کی حیات اور ان کی شاعری کے گرد بُنا گیا ہے۔ میورئیل موفروئے کی دیگر کتابوں میں ‘‘On the Other Side of Love’’بھی شامل ہے۔ اپنے شاندار تعلیمی پس منظر کے ساتھ، میورئیل نے سکول آف اورینٹل اینڈ ایفریقن سٹڈیز سے فارسی زبان میں فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ بی اے کی ڈگری لی ہے۔ وہ اسلامی تصوف کی پُرشوق قاری اور پُرجوش وکیل ہیں اور اکثر اس موضوع پر مکالمہ کرتی رہتی ہیں۔ میورئیل موفروئے اِن دنوں لندن میں مقیم ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 250 |