- Writer: Dr. Muhammad Hameed Ullah
- Category: Islam
- Pages: 263
- Stock: In Stock
- Model: STP-9658
- ISBN: 978-969-9396-79-3
صحابی جلیل محدث صحابہ سیدنا ابوہریرہ کی بیان کردہ احادیث کا پہلا نادر ترجمہ -
ڈاکٹر محمد حمید اللہ، عالمِ اسلام کے بلند پایہ محقق، نامور عالم، مایہ ناز مترجم، ثقہ مفسر، مقتدر محدث، ممتاز قانون دان اور ماہرِ لسانیات - حدیث اور سیرت کی کتابوں کی بازیافت ڈاکٹر محمد حمیداللہ کی رسول اللہﷺ کی ذاتِ والا صفات سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے تحقیقی کام میں امتیازی حیثیت ان مخطوطوں کی بازیافت ہے، جو صدیوں سے پردئہ اخفا میں تھے، ڈاکٹرصاحب نے نہ صرف انھیں دُنیا کے مختلف کتب خانوں سے ڈھونڈ نکالا بلکہ ان کی تحقیق و تخریج کر کے متلاشیانِ علم و حکمت کے ہاتھوں میں پہنچا دیا۔ ’’صحیفہ ہمام بن منبہ‘‘ کی بازیافت و تدوین ایک عظیم علمی و تحقیقی کارنامہ ہے۔ یہ صحیفہ حضرت ابوہریرہ کے شاگردِ خاص ھمام بن منبہ (تابعی) نے مرتّب کیا۔ 138 احادیثِ مبارکہ پر مشتمل یہ صحیفہ ایک عرصے سے محققین کی دسترس سے باہر تھا۔ ڈاکٹرمحمدحمیداللہ نے اس کا ایک مخطوطہ برلن جبکہ دوسرا استنبول کے قدیم کتب خانوں سے حاصل کر کے تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع کیا۔
Book Attributes | |
Pages | 263 |