Fikar O Zikar - فکر و ذکر
- Writer: Josh Malihabadi
- Category: Urdu Adab
- Pages: 220
- Stock: In Stock
- Model: STP-13007
Rs.1,500
حضرت جوش ملیح آبادی کی نئی کتاب (یعنی اب تک غیر مطبوعہ) آئی ہے.. "فکر و ذکر" جس کے ساتھ لکھا ہے.... آخری نثری تحریر.
حالانکہ یہ کوئی ایک تحریر نہیں، پانچ سو کے قریب تحریروں کا مجموعہ ہے. کوئی ایک ڈیڑھ صفحے کی، کوئی آدھے صفحے کی، کوئی چند سطور کی اور کوئی محض ایک ڈیڑھ سطر کی. جوش صاحب نے دنیا جہان کے موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے- یہ سادہ نثر مجھے تو ان کی پر شکوہ شاعری سے بھی اچھی لگی. یہ سب کچھ جوش صاحب ڈائریوں وغیرہ میں لکھتے رہے. چاہتے تھے کہ اشاعت سے پہلے ان پر نظرثانی کریں. آخری دنوں میں مایوسی کے عالم میں لکھا... "مجھ پر موت کے تمام آثار طاری ہوچکے ہیں. افسوس کہ اپنے افکار پر نظرثانی کیے بغیر قبر میں چلا جاؤں گا. اپنے مرنے کا تو کوئی غم نہیں، غم ہے نظر ثانی کے نہ ہوسکنے کا"
اس کتاب کو must read سمجھیں-
Book Attributes | |
Pages | 220 |