Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Finger Prints - فنگر پرنٹس (ابن صفی کی قلمی جولانیاں)

Finger Prints - فنگر پرنٹس (ابن صفی کی قلمی جولانیاں)
New -33 %
Finger Prints - فنگر پرنٹس (ابن صفی کی قلمی جولانیاں)
Rs.2,000
Rs.3,000

"فنگر پرنٹس ( ابن صفی کی قلمی جولانیاں) "اگر ایک ادبی اور تحقیقی کارنامہ ہے تو دوسری جانب یہ بر صغیر میں اردوسری ادب کے پہلے مصنف، ابن صفی کی تخلیقات کا نچوڑ اور ان کی روح بھی ہے۔فاضل محقق نے ان تخلیقات کے بحر بیکراں میں غواصی کرکے جو موتی حاصل کئے ہیں ان کو فکر پارے، شکر پارے اور نمک پارے کے زیر عنوان درج کیا گیاہے۔ ان عنوانات کے تحت، ادریس شاہجہانپوری نے ابن صفی کی تخلیقات سے ان فلسفے کے موتی، زبان کی چاشنی کے گوہر آبدار اور طنزو مزاح کے ایسے تیر بھی جمع کردئے ہیں جن میں نشترکی کاٹ کے ساتھ ساتھ زخم کے مداوے کا مرہم بھی موجود ہے۔ اس کتاب کی سب بڑی خاصیت ادارہ جاسوسی دنیا اور نکہت سےسے شائع ناولوں کے سر اوراق ہیں جن کو مصنف نے بڑی کاوش سے اکٹھا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ناول کی تاریخ اشاعت، قیمت، تعداد صفحات، کہانی میں جرم کی نوعیت اور کرداروں و مقامات وغیرہ کی تفاصیل بھی دی گئی ہیں۔ جاسوسی ناول نگاری کے بے تاج بادشاہ، ابن صفی کی حیات و خدمات، تخلیقات، کردار نگاری، منظر نگاری، شیرینئ زبان وغیرہ پر لاتعداد تنقیدی اور متفرق مضامین تحریر کئے جاچکے ہیں اوران پر سمینار،اورسمپوزیم بھی منعقد کئے جاچکے ہیں۔ یہاں تک کئی یونیورسٹیوں نے پی ای ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں بھی تفویض کی ہیں۔ لیکن زیرنظر کتاب ان سب سے ہٹ کر ہے۔بلکہ اس کتاب کو ابن صفی کے قلمی سفر کا انسائیکلوپیڈیایا کمپینڈیم کہا جائے تو کچھ مبالغہ نہ ہوگا جو ابن صفی سے ادریس شاہجہانپوری کے عشق بلکہ ان کے ناولوں کے جنون کا آئینہ ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب ہندوستان کی طرح پاکستان کے باذوق قارئین کے مذاق پر بھی پوری اترے گی اور وہ اس کی خاطر خواہ پذیرائی کریں۔

Book Attributes
Pages 808

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good