- Writer: Munshi Premchand
- Category: Novels
- Pages: 336
- Stock: In Stock
- Model: STP-2113
- ISBN: 969-35-1580-3
’’گئودان ‘‘ میں پریم چند کی جبر اور سماجی ناانصافی کے خلاف آواز واشگاف ہو کر سامنے آجاتی ہے اس کی ابتداء اس ناول کے ابتدائی صفحات سے ہی ہوجاتی ہے۔ تشدد اور جبر کے ساتھ ساتھ غریب کسانوں کے ساتھ نہ ختم ہونے والا ستم اور ظلم اپنی نمایاں شکل کے ساتھ اس ناول میں نظر آتا ہے۔ گئو دان کا ہیرو ہوری ایک قسمت پرست ، تقدیر کا شاکی رہنے والا پرانی روایات کا قائل ایک بوڑھا کسان ہے___ گوبر ایک باغی قسم کا نوجوان ہے ، جو بیگار ، ہری بوسا اور زمینداروں کے دیگر قسم کے حقوق سوائے لگان کے نہیں دینا چاہتا اور اپنی ساری عمر زمینداری اور سرمایہ داری کے خلاف اپنی وسعت بھربغاوت کر کے بسر کردیتا ہے۔ اس طرح ہوری طبقاتی مفاہمت اور گوبر طبقاتی آویزش کی مثال کے طورپر سامنے آتے ہیں۔ اس ناول میں برصغیر کے دیہی معاشرے اور اس کے اندر موجود کرداروں اور واقعات کی عکس بندی بہت خوبصورتی سے کی گئی ہے۔ سماجی و معاشرتی جبر اور سماجی ناہمواری کے رویے بھرپور طور پر اس ناول میں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ناول ہندوستانی دیہی معاشرے میں جبر اور استبداد کی ایک واضح جھلک دکھاتا ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 336 |