Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Gaye Din Ki Musafat - گئے دن کی مسافت

Gaye Din Ki Musafat - گئے دن کی مسافت
-14 %
Gaye Din Ki Musafat - گئے دن کی مسافت
  • Writer: Shahid Hameed
  • Category: Biography 
  • Pages: 263
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11559
  • ISBN: 978-969-640-072-1
Rs.600
Rs.695

گئے دنوں کی مسافت از شاہد حمید بھی اردو زبان و ادب کی بے مثال آپ بیتیوں میں سے ایک ہے۔

1930 کی دہائی میں پنجاب کے شہر جالندھر کے گاؤں میں پرجیاں کلاں میں پیدا ہوئے۔ گزرتے وقت کے ساتھ یہ گاؤں اپنے پورے رنگ میں اپنے الفاظ سے زندہ کیا پھر اس گاؤں کو شہر میں بدلتے دیکھایا۔ اور جب شہر بن گیا تو ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔

1930 سے 1950 تک بیس سال کا احوال بیان کیا ہے۔ اس دوران دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی پنجاب کی زندگی اور پھر دوسری جنگ عظیم سے ہونے والے اثرات کو بیان کیا ہے۔ اور ساتھ ساتھ اس وقت برصغیر جو انگلینڈ کے زیر تسلط تھا اسکی آزادی کے سفر کو بھی بیان کیا ہے۔ اور تیسرا ذاتی زندگی جس میں انکی سماجی، مذہبی اور معاشی زندگی کا احوال درج ہے لیکن مفصل بیان تعلیمی کیرئیر، تعلیمی نظام اور سلیبس کو بیان کیا ہے۔ اساتذہ کو خراج تحسین گاہے بگاہے پیش کیا گیا ہے۔ انگریزوں کی جائز تعریف، مسلم لیگ کی نالائقیوں پر جائز تنقید اور ان قابل افراد کا احوال جو برصغیر بالخصوص پنجاب کا فخر تھے، کو مفصل انداز سے تحریر کیا ہے۔

تقسیم برصغیر جس طرح کی ہوئی اس کے مخالف ہی رہے۔ نڈر ہو کر تنقید کی اور بہت سے شخصی بتوں کو جس طرح مسمار کیا ہے وہ نہایت قابل تحسین ہے۔

اس خود نوشت کا گہرا موازنہ بالخصوص اکرام اللہ کی آپ بیتی "جہان گزاراں" سے ہو سکتا ہے اور بالعموم قدرت اللہ شہاب، مختار مسعود اور کسی حد تک احمد ندیم قاسمی سے ہو سکتا ہے۔

 263 صفحات پر مشتمل ہے۔ پانچ ستارے کی مستحق کتاب آپکی ذاتی لائیبریری کا حصہ بننے کی حقدار ہے۔

از فیصل مجید

Book Attributes
Pages 263

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated