Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Gentleman Bismillah

Gentleman Bismillah
Hot -15 %
Gentleman Bismillah
Rs.550
Rs.650

جینٹلمین بسم اللہ چھوٹی سی کتاب ہے اور روانی سے جلد ہی پڑھی جاسکتی ہے۔ آدھی کتاب بعد از عشا ختم کی اور پھر فجر کے بعد ناشتے سے پہلے بقایا، لہذا اگر نیند کا وقفہ نکال دیں تو ایک نشست میں ختم کی جا سکتی ہے۔

بہت کم کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ایک مرتبہ پڑھنے لگیں تو مکمل کئے بنا چین نہیں پڑتا، جنٹلمین بسم اللہ ایسا ہی ایک شاہکار ہے-

کرنل اشفاق حسین کا اندازِ بیاں سادہ لیکن دلنشیں اور مشاہدہ عمیق ہے. فوج کی روزمرہ زندگی میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو مزاح کے پیرائے میں جس نفاست کے ساتھ بیان کیا گیا ہے وہ انکی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر اور انکی کتابوں کی غیر معمولی شہرت کی وجہ ہے. کتاب مصنف کی فوج میں شمولیت کے لیے دئیے گئے امتحانات جن میں ابتدائی امتحان اور "آئی ایس ایس بی" شامل ہیں کے دلچسپ اور مزاح سے بھرپور واقعات اور مشاہدات اور پھر سیلیکشن کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ٹریننگ کے عرصے کی یادوں کا احوال ہے. کتاب کا کچھ حصہ پاسنگ آؤٹ کے بعد مصنف کا پیرا ٹریننگ سکول میں چھاتا برداری کے ایک کورس کے شب و روز کا احوال بھی ہے.

کتاب پی ایم اے میں کیڈٹس کے شب و روز، انتھک محنت، لگن اوران میں مزاح کے عناصر کو اس طرح بیان کرتی ہے کے پڑھنے والا زیرِ لب مسکرائے بنا رہ نہیں پاتا. کتاب اکیڈمی کے سخت معیارات، اصولوں اور مشقوں پر بھی نظر ڈالتی ہے کہ جن سے گزر کر ہی وہ پراسرار بندے وجود میں آتے ہیں جو مادرِ وطن کی آبیاری اپنے خون سے کرتے ہیں.

وقت کی بے رحم آندھی گزرجاتی ہے مگر بیتے وقت کی یادیں چھوڑ جاتی ہیں، یہی یادیں ناسٹلجیا بن کر کتاب میں الفاظ کا روپ دھارتی ہیں. مزاح کے ساتھ الفاظ کی شائستگی اور خیالات کی پاکیزگی کی ایسی مٹھاس ہے جو پڑھنے والے کو بہت کچھ دان کر دیتی ہے، ایسا بہت کچھ جو شاید پڑھنے والے کے ہمیشہ ساتھ رہتا ہے-

Book Attributes
Pages 238

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good