Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Goongay Ka Khawab - گونگے کا خواب

Goongay Ka Khawab - گونگے کا خواب
-20 %
Goongay Ka Khawab - گونگے کا خواب
Rs.400
Rs.500

طارق بلوچ صحرائی کی کتاب " گونگے کا خواب " سے اقتباس

بچپن میں ماں اور میں آنکھ مچولی اور چُھپن چھپائی بہت کھیلا کرتے تھے میں ہر بار جگہ بدل بدل کر چھپا کرتا تھا مگر میری ماں ہمیشہ اسی ایک ھی جگہ پر چُھپا کرتی تھی تاکہ اس کے بیٹے کو ڈھونڈنے میں مُشکل نہ ھو یار فاخر میرے دوست یہ چھپن چھپائی کی عادت میری ابھی جوانی میں بھی نہیں گئی اب میں اپنے ربّ کے ساتھ چھپن چھپا ئی کھیلتا ھوں میں ہمیشہ جگہ بدل بدل کر چھپتا ھوں کبھی اپنے گناہوں کے پہاڑ کے پیچھے کبھی نافرمانی کی بند گلی میں کبھی ندامت کی غار میں کبھی اپنی گندی سوچ کی بند حویلی میں اور کبھی اپنے اعمال کی سیاہ دیوار کے پیچھے مگر میرا پرور دگار ہمیشہ اپنی رحمت کی مسکان لئے مجھے میری شاہ رگ سے بھی قریب ملتا ھے کہ اس کو ڈھونڈ نے میں مجھے کوئی تکلیف نہ هو۔

Book Attributes
Pages 188

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good