Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Haider e Karar Ali Ibn Abi Talib - حیدر کرار علی ابن ابی طالب

Haider e Karar Ali Ibn Abi Talib - حیدر کرار علی ابن ابی طالب
-25 %
Haider e Karar Ali Ibn Abi Talib - حیدر کرار علی ابن ابی طالب
Rs.1,500
Rs.2,000

Urdu Translation of  - The Prophet's Heir: The Life of Ali ibn Abi Talib

وارث رسول ﷺ
حیدر کرار علی ابن ابی طالب ؑ
مسلمانوں کے لیے، خواہ وہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں، امام علیؑ کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ امام علیؑ نے جو کارہائے نمایاں انجام دیے وہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ بالخصوص ان کے فرمودات اور خطبات پر مبنی ذخیرہ ،”نہج البلاغہ “ علم ودانش کے متلاشی افراد کو رہنمائی، فیض اور وجدان عطا کرتا ہے۔ مذہب اسلام پر کوئی مکالمہ حضرت علیؑ کی روحانی فضیلت اور ان کے تذکرۂ شجاعت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح، اسلام کی روحانی فکر اور منازل عرفان کا احاطہ کرنا بھی ذکر علیؑ کے بنانا ممکن ہے۔
"مسلمانوں کے لیے یہ کتاب ایک انتہائی اہم مطالعہ ہے اور غیر مسلموں کے لیے اسلام کی صحیح تاریخ اور حقیقی روح کو سمجھنے کے لیے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔"
✍️ڈاکٹر اکبر ایس احمد


"یہ حضرت علیؑ کی بہترین سوانح عمری ہے، جو میں نے آج تک پڑھی ہے۔"
✍️رضا اسلان (Reza Aslan)


"حسن عباس اس کتاب کے موضوع کے لیے ایک پر جوش اسکالر ہیں۔ لاجواب کتاب۔"
✍️ٹم میکنٹوش سمتھ (Tim Mackintosh Smith )


" امام علی ؑ کی ایک علمی سوانح عمری ، جو ان کے حالات زندگی کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات اور اقدار پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔"
✍️ ولی نصر (Vali Nasr )


ڈاکٹر حسن عباس واشنگٹن ۔ڈی ۔سی میں نیشنل ڈیفنس، یونی ورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے ممتار پرو فیسر ہیں۔ وہ ہارورڈ ،یونی ورسٹی کے ڈیوینیٹی اسکول میں سینئر مشیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے کولمبیا، یونی ورسٹی نیو یارک میں قائد اعظم پروفیسر کے طور پرخدمات انجام دیں۔ انہوں نے آسٹریلیا، چین، هند وستان، عراق، پاکستان جرمنی، فرانس، ترکی، متحدہ عرب امارات، عمان، آذربائیجان، ازبکستان، اور برطانیہ سمیت کئی کا نفرنسوں اور سیمیناروں میں کلیدی خطابات دیے۔
وارث رسول ﷺ - حیدر کرار علی ابن ابی طالب ؑ
مصنف : ڈاکٹر حسن عباس
ترجمہ : زھرا عابد

Book Attributes
Pages 383

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good