- Writer: Iftikhar Azam
- Category: Novels
- Pages: 344
- Stock: In Stock
- Model: STP-3134
- ISBN: 978-969-543-413-4
سائنس فکشن، جاسوسی دنیا اور سسپنس نگاری میں ایک اچھوتا انداز-
افتخار اعظم نے اس ناول میں بڑی خوب صورتی سے مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پیش آنے والی صورتِ حال کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔ مستقبل قریب میں جو نئی صورتِ حال پیدا ہونے جا رہی ہے اور انسان خلا کی تسخیر اور وہاں بستیاں بسانے کے لیے کوشاں ہے، اس صورتِ حال کا بہت دلچسپ پیرائے میں احاطہ کیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جلد ہم آبی وسائل اور دیگر قیمتی معدنیات اور دھاتوں کے حصول کے لیے ہونے والی جنگوں کو دیکھ سکیں۔ جدید سائنسی علوم خصوصاً جغرافیائی اہمیت اور خلائی مشنز کے بارے میں بیش بہا معلومات کو ناول کی صورت میں سامنے لایا گیا ہے۔ مصنف حقیقی زندگی سے قریب تر کردار اور فکشن کا استعمال کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہو پائے گا۔ میں اور میری طرح کے دوسرے سائنسی علوم کے ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ بہت جلد ممکن ہے اور سائنسی طور پر یہ قابلِ عمل ہے۔ فزکس کے قوانین کی روشنی میں بلند ترین مقام سے خلائی دباؤ اور کششِ ثقل کے مابین تعلق اور اس کے درست استعمال کے لیے جدید ترین راکٹ لانچ کرنا اور خلاؤں کی تسخیر عین ممکن ہے۔ امید ہے کہ اس ناول کو پڑھ کر آپ حیرت سے دوچار ہوتےہوئے محظوظ ہوں گے اور اس کوشش کو ضرور سراہیں گے۔
Book Attributes | |
Pages | 344 |