-25 %
Hamary Jism Tumhari Marzi? - ہمارے جسم تمہاری مرضی
- Writer: Noshe Butt
- Category: Other Books
- Pages: 368
- Stock: In Stock
- Model: STP-7052
- ISBN: 978-969-731-1866
Rs.900
Rs.1,200
مجھ پر یہ الزام ہے کہ میں ہمیشہ مردوں کے
خلاف لکھتی ہوں، یا مجھے مردوں سے نفرت ہے۔ میں معاشرے کو مادرپدر آزاد
کرنا چاہتی ہوں ۔ یا میرا کوئی ایجنڈا ہے۔ مغرب کی ایجنڈ ہوں ،یہ الزام بھی
ہے۔ اور تو اور ایک بار مجھ پہ ایک مشہور شخصیت نے خفیہ ادارے کی ملازمہ
ہونے کا الزام بھی لگا دیا، جس کا خمیازہ مجھے بہت سارے دوستوں سے الگ ہونے
کی صورت سہنا پڑا۔
میں جو کہ ایک عام عورت ہوں ،عام عورتوں کے مسائل سے اسی طرح گزری ہوں اور
گزرتی ہوں جیسا ایک عام مڈل کلاس گھر کی عورت کو گزرنا پڑتا ہے۔اسی لیے عام
عورتوں کے لیے بات کرتی ہوں۔
معاشرہ ہمارے لیے سازگار کبھی نہیں رہا۔ہمیں پلیٹ سجا کے کسی نے نہیں
دی۔ہمارے لیے راستے بھی کوئی نہیں بناتا،لیکن کیا اس انتظار میں کہ کوئی
ہمارے لیے رستہ بنائے۔ہم کوشش کرنا چھوڑ دیں۔میں نے کوشش جاری رکھی،کوشش
جاری ہے اور یہ کوشش زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی کہ عورت ہونا کوئی
آسان بات نہیں۔۔
نوشی بٹ
Book Attributes | |
Pages | 368 |