- Writer: Tahir Javed Mughal
- Category: Biography
- Pages: 367
- Stock: In Stock
- Model: STP-13535
یورپ میں داخل ہوتے وقت اکثر یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ امیگریشن کے مرحلے میں کوئی اڑچن پیدا نہ ہو جائے۔ پاسپورٹ پر سٹیمپ لگانے والے آفیسر کی سٹیمپ جب تک پاسپورٹ پر رضامندی کا بوسہ ثبت کرنے کے لیے حرکت میں نہیں آتی سانس سینے میں اٹکی رہتی ہے۔ فرینکفرٹ کے ائیرپورٹ پر جو غیر ملکی لڑکی سٹیمپ لگوانے کے لیے ہم سے آگے کھڑی تھی۔ اس کی سانس بھی اٹکی ہوئی تھی۔ لہٰذا جب آفیسر نے سٹیمپ لگائی تو اس نے خوش ہو کر والہانہ ناچنا شروع کر دیا۔ لباس بھی ایسا تھا جو اس کے ناچ کو مزید سنسنی خیز بنا رہا تھا۔ وہ خوش اتنی تھی کہ لگتا تھا کہ اپنے قریب ترین شخص کو گلے لگالے گی..... اور قریب ترین میں ہی تھا۔ لہٰذا اہلیہ نے آہستگی سے میرا بازو کھینچ کر مجھے تھوڑا سا پیچھے کر لیا۔
(طاہر جاوید مُغل کی آپ بیتی "ہر کہانی میری کہانی" سے اقتباس۔ یہ کتاب جہاں کہیں کہیں آپ کو رنجیدہ کرتی ہے وہاں جگہ جگہ مسکرانے پر بھی مجبور کرتی ہے۔)
Book Attributes | |
Pages | 367 |